چوکیدارکا ٹھپہ نہیں چاہتی پرائیویٹ سیکورٹی انڈسٹریز

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th March 2019, 8:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:25 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) قریب 80 لاکھ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز والی انڈسٹری وزیر اعظم نریندر مودی کے ’چوکیدار‘ مہم سے بہت حوصلہ افزاء نہیں ہے، البتہ وہ اپنی بہت مشکلات کو لے کر خود مرکزی حکومت سے لڑ رہی ہے۔سیکورٹی سروسز پر 18فیصد جی ایس ٹی کے خلاف برسرپیکار رہی کمپنیاں اب حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام لگا رہی ہیں اور جی ایس ٹی کونسل کے ایک آدھے ادھورے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر چکی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت اگر ایز آف بزنس اور گارڈس کی تنخواہ اور ویلفیئر اسکیموں کی سمت میں کچھ ٹھوس قدم اٹھائے تو لاکھوں سکیورٹی کا دل جیت سکتی ہے۔مرکزی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکورٹی انڈسٹری (کاپسی) کے چیئرمین کنوروکرم سنگھ نے بتایاکہ قریب دو دہائی کی جدوجہد کے بعد ان لاکھوں لوگوں کو سیکورٹی گارڈز اور انڈسٹری کا درجہ ملا ہے،انہیں چوکیدارٹیگ دے کر ایک طرح سے پیچھے دھکیلا جا رہا ہے،ہم نے خود کو جدید، آرگنائزڈ اور پروفیشنل فورس کے طور پر قائم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ایسے میں ہمیں چوکیدار کے ٹیگ سے تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی سروسز پر 18فیصد جی ایس ٹی ہے، جس کا اثر کمپنی ہی نہیں گارڈس پر بھی پڑتا ہے۔تنظیم نے گزشتہ جولائی میں اس کے خلاف تحریک کیا تھا، جس کے بعد حکومت نے اسے ریورس چارج میکنزم کے تحت لانے کا وعدہ کیا اور جی ایس ٹی کونسل میں اس کا اعلان بھی کیا، لیکن نوٹیفکیشن سے مایوسی ہاتھ لگی۔پتہ چلا کہ صرف پروپراٹرشپ اور پارٹنرشپ فرموں پر ہی ریورس چارج لاگو ہوگا نہ کہ پرائیویٹ لمیٹڈ پر، جبکہ سب سے زیادہ گارڈس انہی کمپنیوں کے پاس ہیں۔
دہلی کی سیکورٹی کمپنی سیکٹیک لمیٹڈ کے ایم ڈی آر ایس سنگھ نے کہاکہ سیلری اور دوسری سہولیات کی سطح پر آج گارڈس کی حالت اچھی نہیں ہے، جسے ہم چاہ کر بھی ٹھیک نہیں کر پا رہے،ریاستوں کے درمیان کم از کم ویجز میں کافی فرق ایک بڑا مسئلہ ہے۔دہلی میں 14000 روپے تنخواہ پر کام کرنے والا گارڈ گڑگاؤں ڈپیوٹ نہیں ہونا چاہتا، کیونکہ وہاں کم از کم ویج 8000 ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...