اپوزیشن کوگالی دینے کے لیے ملک کاپیسہ خرچ کرکے دورہ نہیں کرسکتے مودی،الیکشن کمیشن نوٹس لے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2019, 11:50 PM | ملکی خبریں |

کانگریس کا قرطاس ابیض پیش کرنے کاچیلنج ،پی ایم پرپرچارک کاالزام،بیلٹ پیپرکی واپسی کامطالبہ

نئی دہلی،22جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس لیڈر آنند شرما نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اعلان کریں، افتتاح کریں لیکن ملک کا پیسہ اپوزیشن کو گالی دینے کے لیے نہیں ہے۔وزیر اعظم کو گزشتہ پانچ سال کے کام پر ایک وہائٹ پیپرجاری کرناچاہیے۔تارکین وطن کانفرنس میں وزیر اعظم نریندرمودی کی تقریر کی تنقیدکرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ وہ حکومت کے پیسے کا استعمال بی جے پی کے ’پردھان پرچارک‘کے طور پر کر رہے ہیں۔ کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے صحافیوں کو بتایا کہ ای وی ایم کے بارے میں تنازعہ ہے،بہت سی اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ بیلیٹ پیپر واپس آیاجائے، خوف کاازالہ ضروری ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کم از کم 50فیصد وی وی پی اے ٹی کا شمار ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے ہر حصے میں جانے کا حق رکھتے ہیں لیکن اس بات پراعتراض ہے کہ وزیر اعظم جو ملک کا پیسہ اپوزیشن کوگالی دینے کے لیے خرچ کرتے ہیں،اس کاحق نہیں ہے،الیکشن کمیشن کو اس پر غور کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزراء اعظم کی توہین کرتے ہیں۔وزیر اعظم محسوس کرتے ہیں کہ جس طرح ہندوستان نے ووٹروں کوبہلادیا، اسی طرح این آرآر کوبھی بہلادیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی بی جے پی کے اپنے قدرتی طورسے پردھان پرچارک کے طور پر کام کررہے ہیں،ہم سوچتے تھے کہ حالیہ انتخابات کے بعد وصول شدہ پیغامات ان کی ذہنیت کو تبدیل کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔شرما نے کہا کہ وزیر اعظم کو گزشتہ پانچ سالوں کے کام پر سفید کاغذ جاری کرنا چاہئے۔وزیر اعظم کو یہ بتانا چاہئے کہ ان کی حکومت نے پانچ سالوں میں کیا کیا ہے۔آج ملک میں سرمایہ کاری میں سات فیصد کمی آئی ہے۔سردار پٹیل کے مجسمے کو ملک سے باہر بنایا گیا ہے،میک انڈیاکالوگو (علامت)جینیوا میں بناہے،رفیل اسکینڈل سامنے ہے،پھر کس منہ سے میک ان انڈیاکی بات مودی کر رہے تھے؟ اگرچہ یہ بات سچ ہے کہ کسی بھی سابق وزیراعظم کو مودی جی کی طرح تشہیرکرنے نہیں آیا۔کانگریس لیڈرنے کہا کہ وزیر اعظم کے پوری مدت تشہیر، پروپیگنڈے پر مبنی ہے۔15جنوری کو شروع ہوئی تشہیر پر 6000کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔پیسے اور وسائل سے لیس بی جے پی اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ حزب اختلاف میں پیسے کی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی ایک وزیراعظم کے ساتھ ہے جس نے جھوٹے وعدے کئے ہیں، عوام کو سبزباغ دکھائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...