گورنر نے مودی اور شاہ کے اشارے پر غیر آ ئینی کام کیا ہے : سدارمیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th May 2018, 11:20 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،18؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارمیانے کانگریس میں کسی طرح کے انتشار کو مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ کل اسمبلی میں ہونے والے فلور ٹیسٹ سے پہلے ان کے تمام رکن اسمبلی کے ساتھ ہیں۔ سدارمیا نے فلورٹیسٹ پر سپریم کورٹ کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی بتایا اور کہا کہ بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں ہے کیونکہ اس کے پاس صرف 104 سیٹیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے پاس صرف 104 سیٹیں ہیں۔ ان کے پاس 112 نشستیں نہیں ہیں، ان کے پاس 104 سے زیادہ ایک نشست بھی نہیں ہے کیونکہ دو آزاد ممبر اسمبلی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ کانگریس (78)، جے ڈی ایس (37) اور دو آزاد امیدوار اور بی ایس پی 1کل 118 چونکہ کمار سوامی د و سیٹوں سے جیتے ہیں، یہ 117 پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب ایک ساتھ ہیں۔ ہمارے درمیان اتفاق ہے۔ اس حقیقت کے باوجود ان کے (بی جے پی) کی طرف سے 15 دن کے لئے نہیں کہے جانے کے باوجود گورنر نے انہیں اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15 دن کا وقت دیا ہے، کوئی اس سے کیا نتیجہ اخذ کر سکتا ہے؟ سدارمیا نے کہا کہ گورنر نے نریندر مودی اور امت شاہ کی ہدایات پر عمل کیا ہے۔ اگر انہوں نے آئین پر عمل کیا ہوتا تو ایسے فیصلہ نہیں کرتے۔ علاوہ ازیں سدارمیا نے یہ بھی کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے اور آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں کبھی بھی کسی وزیر اعلی کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15 دن کا وقت نہیں دیا گیا تھا۔ دریں اثنا، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے الزام لگایا کہ کانگریس ممبر اسمبلی آنند سنگھ حکومت ہند کی’ قید‘میں ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...