راہل گاندھی کے صدر منتخب ہونے پر مودی کا سیاسی طنز،اورنگ زیب راج مبارک ہو : مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 8:45 PM | ملکی خبریں |

دھرمپور/گجرات4دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں تاریخ کے ساتھ کھلواڑ کیا جار ہا ہے اور پھر ستم یہ کہ اس غلط تاریخ کو اپنے سیاسی مفاد کے لیے استعمال بھی کیا جاتا ہے ۔ خواہ وہ پدماتی فلم کا معاملہ ہو یا پھر اورنگ زیب عالمگیر سے وابستہ تاریخ ۔ اس ذیل میں ایرے غیرے کی طبع آزمائی توکجاسیاستداں اور ملک کے وزیر اعظم جیسے معزز لوگ بھی عمداً اس کے مرتکب ہیں اور آج اسی کی تصویر دھرم پور کی ایک ریلی میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب مودی نے راہل گاندھی کو کانگریس کا صدر بنائے جانے کی تنقید کرتے ہوئے اسے اورنگ زیب راج بتادیا۔ مودی نے نیشنل ہیرالڈ معاملے کا نام لئے بغیر گجرات کے ولساڑ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکانگریس دیوالیہ ہو گئی ہے، کیونکہ وہ ایک ایسے شخص کو اپنا صدر بنانے کے لئے جا رہی ہے جو ضمانت پر باہر ہے۔واضح ہو کہ نیشنل ہیرالڈ والے معاملے میں راہل ضمانت پر باہر ہیں۔ اورنگ زیب عالمگیر ؒ کے متعلق تاریخی حقائق اس سے سوا ہے جو آر ایس ایس کے لوگ عوام میں بیان کرتے ہیں ؛ کیونکہ آر ایس ایس تنظیم نے تاریخ کا مطالعہ غیر جانبدار ہو کر کیا ہی نہیں ورنہ تاریخی حوالے سے کئی قابل اعتماد کتابیں ہیں جو تاریخی حوالہ جات کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ مودی اپوزیشن پارٹی پر چٹکی لیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس حکومت میں وزیر رہے منی شنکر ایر کا کہنا ہے کہ کیا مغلیہ دور میں انتخابات ہوتے تھے؟ جہانگیر کے بعد، شاہجہان آئے، کیا کوئی انتخاب ہوا؟ شاہجہاں کے بعد اورنگ زیب حکومت کرے گا یہ سب جانتے تھے۔ مودی نے کہا کہ کیا کانگریس یہ قبول کرتی ہے کہ وہ ایک خاندانی پارٹی ہے؟ ہم یہ اورنگ زیب حکومت نہیں چاہتے۔ واضح ہو کہ راہل گاندھی نے پارٹی سربراہ کے عہدے کے لئے آج پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔مودی جنہوں نے کل ہی مذہب کی سیاست کرنے پر کانگریس کی تنقید کی تھی آج وہی کررہے ہیں جو کل انہوں نے سریندر نگر کی ریلی میں کانگریس کے لیے کہا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...