پہلے میچ میں ٹیم سے جڑ سکتے ہیں مستفیض الرحمن: ٹام موڈی
حیدرآباد،3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کے کوچ ٹام موڈی کو امید ہے کہ بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازمستفیض الرحمن سات اپریل تک ٹیم سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ موڈی نے کہا کہ رحمان اس وقت سری لنکا کے خلاف محدود اوور کی سیریز میں کھیل رہے ہیں اور اس کے بعد ہی وہ ٹیم سے جڑیں گے۔ موڈی نے کہا کہ اس وقت، ہم اس کے آنے کی توقع کر رہے ہیں، ہمیں کسی بھی طرح کی سرکاری رپورٹ نہیں ملی ہے، ہم اس کے یہاں سات اپریل کو آنے کی توقع کر رہے ہیں، جب تک ہمیں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے کچھ خبر نہیں ملتی، ہم اس کے آنے کی توقع کریں گے۔واضح رہے کہ سن رائزرس حیدرآباد کا پہلا میچ پانچ اپریل کو رائل چیلنجرس بنگلور سے ہوگا۔