مودی نے پاٹیداروں کو دیے گیے ریزرویشن کے وعدے پر تنقیدکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2017, 12:09 PM | ملکی خبریں |

اپنے مسلم دوستوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا انہوں نے آپ کو ملک میں کہیں بھی ریزرویشن دیا:مودی 
لناواڑا/گجرات9دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات میں پاٹی دار کمیونٹی کو ریزرویشن دیے جانے کے وعدے پر کانگریس کی یقین دہانی پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اس کے لئے یا تو اس کے لیے دلت ، پسماندہ طبقات کے حقوق چھینے گی یا پھر وہ جھوٹا وعدہ کر رہی ہے جیسا کہ اس نے کئی ریاستوں میں مسلم ریزرویشن تحریک کے معاملے پر کیا ہے۔پا ٹی دار ر ریزرویشن کے معاملے پر براہ راست بڑا حملہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس یا تو اس سلسلے میں دلت اور پسماندہ طبقات کے حقوق چھینے گی یا پھر اس کے لیے وہ ’’ جھوٹ‘‘ بول رہی ہے ۔ واضح ہو کہ اس معاملے پر ریزرویشن کی تحریک کے رہنما ہارد ک پٹیل نے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے پہلے انتخابی تقریروں میں وزیر اعظم نے عوام سے کہا تھا کہ وہ جھوٹے وعدوں کے شکا رنہ ہوں ۔مہاساگر ضلع کے لناواڑا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ میں کانگریس پارٹی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے ملک کے تمام ریاستوں میں مسلمانوں کو یہ کہہ کر لالی پاپ تھمادی کہ انہیں ریزرویشن دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے مسلم دوستوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا انہوں نے آپ کو ملک میں کہیں بھی ریزرویشن دیا؟ کیا یہ وعدہ جھوٹا ثابت نہیں ہو تا ؟ وزیر اعظم نے کہا کہ اب انہوں نے یہاں (گجرات میں) ایک اور کمیونٹی سے اسی طرح کا وعدہ کیا؛ لیکن وہ ریزرویشن دیں گے کس طرح ؟ گجرات اسمبلی انتخابات میں پا ٹی دار تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے پا ٹی دار تحریک کمیٹی کی حمایت گزشتہ ماہ کانگریس کو دی تھی ۔ ہاردک پٹیل نے اس سلسلے میں کہا تھاکہ کانگریس نے وعدہ کیا کہ انہیں ریزرویشن دیں گے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...