جموں و کشمیر میں مودی سرکارکی پالیسی ناکام ہوئی : محبوبہ مفتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 11:14 PM | ملکی خبریں |

جموں،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں جموں وکشمیر پولیس کے تین ایس پی اووز کو اغوا کے بعد گولی مار کر ہلاک کرنے کے واقعہ پر اپنا ردعمل میں کہا ہے کہ وادی کشمیر میں مرکزی حکومت کی طاقت پر مبنی پالیسی ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں پر غم وغصے کا اظہار کرنے سے متاثرہ کنبوں کو کوئی سکون نصیب نہیں ہوگا۔محترمہ مفتی نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے دو سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ’مزید تین پولیس اہلکار دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی جانیں گنوابیٹھے ہیں۔ توقع کے مطابق ہم سب کی طرف سے ان ہلاکتوں پر غم وغصے کا اظہار کیا جائے گا اور ان کی مذمت کی جائے گی۔ بدقسمتی سے اس سے متاثرین کو کوئی سکون نہیں ملے گا‘۔انہوں نے کہا ’پولیس اہلکاروں اور ان کے رشتہ داروں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس سے عیاں ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کی طاقت پر مبنی پالیسی کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ مذاکرات، جو کہ مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے، کے شروع ہونے کے ابھی کوئی آثارنظر نہیں آرہے ہیں‘۔خیال رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں جمعہ کے روز دہشت گردوں نے جموں وکشمیر پولیس کے تین اسپیشل پولیس آفیسرس (ایس پی اووز) کو اغوا کے بعد ہلاک کردیا۔ تاہم ایک پولیس کانسٹیبل کے مغوی بھائی کو رہا کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...