نریندر مودی گجرات میں اسرائیل کے وزیراعظم کا خیر مقدم کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 10:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی کل اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اورسارا نیتن یاہو کے گجرات دورے میں ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔احمدآباد ہوائی اڈے سے سابرمتی آشرم جاتے ہوئے سارا اور نیتن یاہوکے لیے احمدآباد شہر کی طرف سے ایک استقبالیہ دیا جائے گا۔ وہ سابرمتی آشرم میں مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم نیتن یاہو احمدآباد میں دیو دھولرا گاؤں میں آئی کرئیٹ سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ وہ اسٹارٹ اپ نمائش کا دورہ کریں گے اور اختراعات کرنے والے اور اسٹارٹ اپ کے سی ای اوز سے بات چیت کریں گے۔ دونوں وزرائے اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے بناس کانٹھا ضلع کے سوئگم تعلقہ کے لئے ایک موبائل واٹر ڈی سیلینیشن وین کو قف کریں گے۔ دونوں لیڈر ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیراعظم نریندر مودی بناس کانٹھا ضلع میں ودراد میں سبزیوں کے ایک بہترین کارکردگی کے مرکز کا بھی دورہ کریں گے۔ انہیں مرکز کے عملی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے مطلع کیا جائے گا۔ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھج ضلع میں کوکاما کے مقام پر کھجوروں کے ایک بہترین کارکردگی کے مرکز کا افتتاح کریں گے۔ دونوں وزرائے اعظم کسانوں کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے۔بعد میں وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو ممبئی کے لیے راونہ ہوجائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...