سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ سے وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th November 2018, 1:58 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

سنگاپور:14/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مالیاتی ٹیکنالوجی میں تال میل اور علاقائی اقتصادی اتحاد سمیت کئی مسائل پر بات چیت کی۔ مودی نے فنٹیس فیسٹیول سے خطاب کر کے بدھ کو دو روزہ سنگاپوردورہ کا آغاز کیا ۔یہ فیسٹیول مالیاتی ٹیکنالوجی پر دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اس کی شروعات 2016 میں ہوئی۔ یہ اس کا تیسرا سالانہ ایونٹ ہے۔

وزیر اعظم مودی خطاب کرنے والے عالمی سطح کے پہلے رہنما ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی ایشیا سمٹ سے الگ سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ سے ملاقات کی۔دونوں کے درمیان مالیاتی ٹیکنالوجی میں تال میل، وسیع رابطے اور علاقائی اقتصادی اتحاد پر مثبت گفتگو ہوئی۔ اس دورہ کے دوران مودی مشرقی ایشیا سمٹ، آسیان۔بھارت غیر رسمی اجلاس اور علاقائی اقتصادی شرکت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔مودی نے سنگاپور کے لیے روانہ ہونے سے پہلے نئی دہلی میں کہا تھا کہ آسیان۔بھارت اجلاس اور مشرقی ایشیا سمٹ میں ان کی شرکت سے آسیان ارکان کے ساتھ رابطہ بڑھانے اور وسیع ہند۔ پیسیفک کے شعبہ میں بھارت کے عزم کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی بھروسہ جتایا کہ سنگاپور کے ان کے اس دورہ سے آسیان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ بھارت کی بڑھتی ہوئی شرکت کو نئی رفتار ملے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...