وزیر اعظم مودی اپنی پارٹی کو لیڈ نہیں ڈکٹیٹ کرتے ہیں: آنند شرما

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 12:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈر آنند شرما نے وزیراعظم نریندر مودی کومغرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی اپنی پارٹی کو لیڈ نہیں ڈکٹیٹ کرتے ہیں۔ انہیں جمہوریت کی بالکل عزت نہیں ہے۔ ہفتہ کو آنند شرما کا یہ بیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ کے ذریعہ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ پر کی گئی تنقید کے خلاف آیا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی قومی مجلس عاملہ کی دو روزہ میٹنگ میں امت شاہ نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ پر کئی تلخ تنقیدیں کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سنگھ اپنی پارٹی کو فالو کرتے تھے جبکہ مودی اپنی پارٹی کو لیڈ کرتے ہیں۔ آنند شرما نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے مقابلہ میں منموہن سنگھ ایک بہت ہی بہتر وزیراعظم تھے۔ منموہن سنگھ قابل احترام، مہذب اور اطمینان بخش تھے۔ انہوں نے اپنے دفترکے وقار کر برقرار رکھا۔ مودی ان معاملے میں ان کے ٹھیک الٹ ہیں۔ وہ کسی کی نہیں سننا چاہتے، صرف سنانا جانتے ہیں۔

بی جے پی کی حکومت ہر مورچے پر ناکام رہی ہے۔ ملک میں موجودہ وقت میں جو بھی ماب لنچنگ، ریپ کے واقعات ہورہے ہیں اور ایک ڈر اور تشدد کا ماحول بنایا جارہا ہے وہ ملک کے لئے شرم کی بات ہے۔ وہ صرف کانگریس کی تنقید کرکے اپنی ذمہ داریوں سے نہیں بھاگ سکتے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...