مودی حکومت جوانوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دے گی :امت شاہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 12:27 AM | ملکی خبریں |

جے پور، 18 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں 40ہندوستانی جوانوں کے شہید ہونے کے واقعہ سے ملک بھر میں پھیلے غم و غصہ کے درمیان بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے پیر کو کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت ملک کے جوانوں کی قربانی کو بیکار نہیں جانے دے گی اور فوج معقول جواب دے گی۔جموں کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے خود کش حملے اور اس کے بعد کچھ اور فوجیوں کے شہید ہونے کا ذکر کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ آج پورا ملک شہید فوجیوں کے خاندانوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان جوانوں نے جو ہماری فوج، ہماری سیکورٹی فورسز کی بہادری کی روشن روایت کو آگے بڑھانے کا کام کیا ہے، میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی کی نریندر مودی حکومت ان کی قربانی بیکار نہیں جانے دے گی، ان قربانیوں کا یقینی طور پر معقول جواب ہمارے فوج کے جوانوں کی طرف سے دیا جائے گا۔شاہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں بی جے پی واحد ایسی پارٹی ہے جو دہشت گردی کے خلاف قطعی برداشت نہیں کی پالیسی اپناتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے لیڈر دہشت گردی کے خلاف ہیں لیکن دہشت گردی کا جواب دینے، اس سے نمٹنے کا جتنا سیاسی عزم ہمارے لیڈر نریندر مودی میں ہے اتنی دنیا کے کسی لیڈر میں نہیں ہے۔شاہ یہاں سورج میدان میں قرارداد مرکز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں جے پور شہر، جے پور دیہی اور سیکر لوک سبھا حلقوں کے بوتھ صدور اور مرکز ی کارکنوں نے شرکت کی۔شاہ نے راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت کے ابتدائی دور پر بھی چٹکی لی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کی کشیدگی کے سبب ریاست میں ترقیاتی کام ٹھپ ہو گئے ہیں۔بی جے پی صدر نے مرکزی حکومت کی طرف سے حال ہی میں پیش اعلانات کا ذکر بھی اپنی تقریر میں کیا۔اس موقع پر شاہ نے ریاست کے 11 ضلع کواٹر کے لئے لی گئی زمینوں پر شلا پٹیوں کوآن لائن معنون کیا۔ اس سے پہلے پارٹی کے ریاستی مدن لال سینی اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے نے بھی اپنی بات رکھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...