آخر انجام سب کا وہی ہے جو یوپی اے 2کا ہوا ، چدمبرم کا دعوی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 12:37 PM | ملکی خبریں |

مودی خوش نہ ہوں ، یو پی اے ۔ 2 کی طرح ہی لگے گا بدعنوانی کا ٹھپہ : چدمبرم 
ممبئی، 19 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آگاہ کیا ہے کہ بدعنوانی کے جن الزامات نے یو پی اے ۔ 2 کو لے ڈوبا ہے ویسے ہی الزام اپنے دور کے اختتام کی طرف بڑھ رہی نریندر مودی حکومت پر بھی لگنے کا امکان ہے ۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلے کانگریس قیادت یو پی اے ۔ 2 حکومت پر اس مدت کے آخری دور میں بدعنوانی کے کئی الزامات لگ چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی مدت کے ختم ہونے (سال 2019 میں) یہی مہر بی جے پی حکومت پر بھی لگ سکتی ہے، اگرچہ وہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو۔چدمبرم نے کل یہاں ٹاٹا لٹریچر لائیو فیسٹیول میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ اپنی میعاد پوری کرنے والی پچھلی حکومت یوپی اے کی تھی۔ وہ یو پی اے کا دوسرا دور تھا اور اس پر بدعنوانی کے دھبے لگے ۔ کسی بھی حکومت کا پانچ سال کی مدت مکمل ہونے تک انتظار کریں، اس پر بھی پچھلی حکومت کی طرح ہی بدعنوانی کا ٹھپہ لگے گا۔یو پی اے حکومت میں وزیر رہ چکے چدمبرم نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، لیکن ایسا ہوگا۔ انہوں نے کہا یو پی اے حکومت کے دور کے آخری دنوں میں اس پر بدعنوانی کے کئی الزامات لگے۔ لیکن جب تک کسی کو مجرم نہیں ٹھہرایا جاتا اور سزا نہیں دی جاتی۔چدمبرم نے کہا کہ جب تک بے قصور ثابت نہیں ہو جاتا تب تک اسے مجرم سمجھا جاتا ہے۔ اور میرے خیال سے یہ غلط ہے کیونکہ اس سے ملک میں قانون کی بالادستی متاثرہو گی ۔ بدعنوانی کے مسئلے پر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ بدعنوانی کی بنیادی وجہ لالچ ہے جو انتخابات کے فنڈز کی ضرورت سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شخص یا سیاسی پارٹی کی صورت میں، انتخابات کے لئے پیسہ ضروری ہے جو اس کیلئے چندہ کیا جاتا ہے ، جسے آپ بدعنوانی کہتے ہیں۔جب تک آپ انتخابات کے لئے فنڈز کی راہ نہیں تلاش لیتے تب تک آپ بدعنوانی کو کم نہیں کر پائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...