مودی حکومت غیر قانونی طریقے سے سوچھ توانائی کے پیسے کوکہیں اورلگارہی ہے: سیتا رام یچوری
نئی دہلی،11دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کے سیکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے پیر کو الزام لگایا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ریاستوں کو جی ایس ٹی میں ان کے حصے کی ادائیگی کے لئے سوچھ توانائی فنڈ کی رقم غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی ہے۔میڈیا کی اس خبر پر کہ پارلیمانی کمیٹی نے جی ایس ٹی کے معاملے میں ریاستوں کو معاوضہ کے لئے سوچھ توانائی فنڈ کے پیسے کو لگانے پر اعتراض ہے۔ یچوری نے الزام لگایا کہ ملک کی معیشت کو وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں نے تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مودی اینڈ کمپنی نے معیشت کو تباہ کردیا،اب وہ غیر قانونی طور پر ریاستوں کو جی ایس ٹی کاان کاحصہ ادا کرنے کے لئے سوچھ توانائی کی رقم کوغیرقانونی طریقے سے لگارہی ہے۔مکمل بدعنوان، اناڑی اور نااہل حکومت کی طرف سے مکمل طور پر تباہی۔قومی سوچھ توانائی فنڈ کا قیام صاف توانائی ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق اوراہم منصوبوں کی فنانسنگ کے لئے کیا گیا تھا۔