بی جے پی کو عدم استحکام اور تشدد پھیلانے کے سوا کچھ نہیں آتا: دنیش گنڈوراؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2018, 11:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍اگست(ایس او نیوز) کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی صدر دنیش گنڈو راؤ نے بی جے پی کو عدم استحکام ، تشدد اور نفرت کی ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعصب اور نفرت کی فضا عام کرکے ترقی پسند افکار کے حامل شخصیتوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔ جب ان لوگوں کے قتل کی جانچ کی مرحلہ آتا ہے تو بی جے پی قاتلوں کو بچانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کی کانگریس جنتادل (ایس) مخلوط حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بی جے پی کی طرف سے ہر ممکن حربے آزمانے کا الزام لگاتے ہوئے دنیش نے کہاکہ یہ حربے کبھی کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں صرف وزیر اعظم نریندر مودی مرکز اقتدار بن گئے ہیں وہاں پر ان کے علاوہ کسی کی کچھ نہیں چلتی ، جبکہ کانگریس ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے یہاں ہر ایک سے رائے مشورے اور آپسی تال میل سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال قبل ملک کے عوام نے جس امیدکے ساتھ اقتدار سونپا تھا ان تمام پر حکومت نے پانی پھیر دیا ہے۔ لوگوں کو اچھے دنوں کے خواب دکھائے گئے اور بدلے میں انہیں بدترین دن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رافیل طیارے کی خریداری میں 40ہزار کروڑ روپیوں کی دھاندلی کی گئی ہے، لیکن وزیر اعظم اس پر کچھ نہیں بولتے۔ بلدی انتخابات میں کانگریس کو زیادہ سیٹیں ملنے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے دنیش گنڈو راؤ نے کہاکہ پارٹی کی طرف سے انتخابی مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...