عدم اعتماد تحریک میں مودی حکومت کو ملی بڑی کامیابی، اپوزیشن کواُٹھانی پڑی سخت ہزیمت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2018, 1:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 20/جولائی (ایس او نیوز) اپوزیشن کانگریس کو آج جمعہ کو اُس وقت سخت حزیمت کا سامنا کرنا پڑا، جب لوک سبھا میں ​عدم اعتماد کی تحریک پر 12 گھنٹے کی بحث کے بعد مودی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ عدم اعتماد کی تحریک کی مخالفت میں اور مودی حکومت کی حمایت میں 325 ووٹ پڑے جبکہ عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت میں 126 ووٹ پڑے۔ بی جے ڈی اورشیو سینا نے ووٹنگ سے قبل واک آوٹ کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں اپنی طویل تقریر میں اپوزیشن کے تمام حملوں اور الزامات کا ٹھوس جواب دیا۔ نریندر مودی نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بھگوان سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ آپ 2024 میں بھی عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔

 وزیر اعظم نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ جن لوگوں کو خود پر بھروسہ نہیں ہے، وہ دوسروں پر کیا بھروسہ کریں گے۔ انہوں نے حقائق کے بغیر ملک کو گمراہ نہ کرنے کی بھی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے  50 لاکھ لوگوں کو روزگار دیا۔  ملک میں میٹرو کی توسیع میں کام ہورہا ہے۔ روزگار کے معاملے میں کانگریس ملک کو گمراہ کررہی ہے۔  ملک میں ہائی وے کا جال بچھایا جارہا ہے۔  انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی میں دن رات کام ہورہا ہے۔  ملک میں اگر 2014 میں ہماری حکومت نہیں بنتی تو ملک خطرے میں تھا۔

نریندر مودی نے کہا کہ ریاستیں ہجومی تشدد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔  ہماری حکومت مسلم بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم نے بینکوں کی اصلاحات کے لئے کام کیا۔ بینکوں کی مدد کے لئے پیسہ دیا جارہا ہے۔ کانگریس کے دورا قتدار میں این پی اے کا جال پھیلا۔  لون ادا کرنے کے وقت دوسرا لون دے دیا جاتا تھا۔  کانگریس نے اپنے چہیتوں پر خوب لٹایا۔  کانگریس 32 بلین ڈالر کا قرض چھوڑ کر گئی۔

دیہی  بینکوں کو لوٹنے کاکام چلتا رہا۔ 2014  میں جب میں اقتدار میں آیا تب مجھ سے کہا گیا کہ اکنامی پر وہائٹ پیپر لایا جائے۔ لیکن جب ہم نے دیکھا تو ایسے حقائق سامنے آئے، کہ میں حیران رہ گیا۔  وزیراعظم نے کہا کہ کام لٹکانا تو کانگریس کی فطرت  میں شامل ہے۔  کانگریس کے لوگ کسانوں کو جھوٹا یقین دلاتے رہے۔  اپنے غرور کی وجہ سے کانگریس نے ریاستی حکومتوں کے مسائل کو سمجھا نہیں، ورنہ پانچ سال پہلے جی ایس ٹی لاگو ہوگیا تھا۔  کانگریس نے ون رینک ون پنشن اور جی ایس ٹی کو لٹکائے رکھا۔  ہمارا کام کرنے کا طریقہ ہر مسئلے کو حل کرنا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ آندھرا پردیش کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مرکزی حکومت آندھرا کے عوام کے فلاح وبہبود کے لئے جو بھی ہم کرسکتے ہیں، وہ کرتے رہیں گے۔  ٹی ڈی پی نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے این ڈی اے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔  میں نے اس وقت چندرا بابو نائیڈو سے کہا تھا کہ آپ وائی ایس آر کے جال میں پھنس رہے ہو۔  ملک کی تقسیم بھی کانگریس کی دین ہے

واضح رہے کہ آج لوک سبھا میں مرکزی حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر 12 گھنٹے تک بحث چلی۔  وزیر اعظم نے آج صبح ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آج ہماری پارلیمانی جمہوریت کا ایک اہم دن ہے ۔

حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والی ٹی ڈی پی آج لوک سبھا میں اس پر بحث کی شروعات کیا۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے بولنے کیلئے پارٹی کو 13 منٹ کا وقت دیا تھا۔ جبکہ اہم  اپوزیشن پارٹی کانگریس کو بحث کیلئے 38 منٹ کا وقت دیا گیا  تھا۔ اس دوران کانگریس صدر راہل گاندھی نے جم کر بی جے پی حکومت پر حملہ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں آج پوری طرح سے تیار ہوکر آئے تھے اور وہ آج سرخیوں میں بھی رہے

ایک نظر اس پر بھی

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔