وی آئی پی کلچر پر مودی کی ضرب ،یکم مئی سے صرف یہ 5لوگ لگا پائیں گے لال بتی
نئی دہلی، 19؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکز کی نریندر مودی کابینہ نے بدھ کو وی وی آئی پی کلچر کے خلاف ایک بڑا فیصلے لیا ہے۔آنے والی یکم مئی سے اب صرف پانچ لوگ ہی لال بتی کا استعمال کر پائیں گے۔اب صرف صدر، نائب صدر، وزیر اعظم، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور لوک سبھا اسپیکر ہی لال بتی کا استعمال کر سکیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ یکم مئی تک وزیر اعظم بھی لال بتی کا استعمال نہیں کریں گے۔غورطلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں وی وی آئی پی کلچر کو نظرانداز کرکے عام ٹریفک میں لوک کلیان مارگ سے لے کر دہلی ایئرپورٹ کر کا سفر طے کیا تھا۔ہندوستان دورے پر آئیں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم 7؍اپریل کو ہندوستان پہنچیں ، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی خود ہی ان کا استقبال کرنے پہنچ گئے تھے۔وزیر اعظم مودی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استقبال کے لیے پروٹوکول توڑکر اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر خود پہنچے تھے۔اس دوران ان کے ساتھ صرف ڈرائیور اور ایک ایس پی جی کمانڈو ہی ساتھ تھا ۔