نوٹ بندی کے بعد مودی کا اگلا نشانہ ’’چیک بُک‘‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2017, 10:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) عوام کے ذہنوں میں گزشتہ سال نومبر سے پیدا شدہ تکالیف آج بھی تازہ ہیں جب وزیراعظم نریندر مودی نے ’’کالے دھن کے خلاف جنگ‘‘ کے نام پر اچانک اور حیرت انگیز طور پر نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجہ میں ملک کے غریب، محتاج و مفلس طبقات سے لے کر دولت مند کارپوریٹ طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا تھا اور قومی معیشت کو بدترین نقصانات ہوئے تھے جس کے باوجود اس اقدام سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔ اس کربناک صورتحال کے اثرات ابھی پوری طرح ختم بھی نہیں ہوئے ہیں کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عوام پر اب ایک نئی آفت ٹوٹ پڑنے والی ہے۔ حکومت کے مطابق میں اب کیش لیس سماج (بلانقدی رقمی معاملتوں) کا آغاز ہونیے والا ہے۔ مودی حکومت ’’کیش لیس سوسائٹی‘‘ کے نام پر ڈیجیٹل معاملوں کے فروغ کیلئے مزید ایک تباہ کن قدم اٹھانے کی تیاری کررہی ہے اور اس بات کا قوی اندیشہ لاحق ہے کہ سب سے پہلے ’’چیک بُک سسٹم‘‘ برخاست کیا جاسکتا ہے۔ آل انڈیا ٹریڈرس کانفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل پروین کھنڈیل وال نے بھی ایسا ہی اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس بات کا غالب امکان ہے کہ ڈیجیٹل معاملتوں کے فروغ کے لئے مستقبل قریب میں مرکز کی طرف سے چیک بُک کی سہولت کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ بلانقدی معیشت کے فروغ اور مختلف ذرائع سے ڈیجیٹل معاملتوں کے استعمال میں تاجرین کی حوصلہ افزائی کے لئے آل انڈیا ٹریڈرس کانفیڈریشن (سی اے آئی ٹی) اور ماسٹر کارڈ کے مشترکہ زیراہتمام ’’ڈیجیٹل رتھ‘‘ کے آغاز کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کھنڈیل وال نے کہا کہ ’’کرنسی نوٹوں کی طباعت پر حکومت 25,000 کروڑ روپئے خرچ کرچکی ہے جبکہ سکیورٹی اور منتقلی پر مزید 6,000 کروڑ روپئے خرچ ہوئے۔ مزید برآں ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ادائیات پر بینک 1% اور کریڈٹ کے ذریعہ ادائیات پر 2% فیس چارج کرتی ہے چنانچہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈیجیٹل رقمی لین دین کو عام کرنے کی ترغیب کے طور پر بینکوں کو راست سبسڈی فراہم کرے تاکہ ری چارجیس کو مکمل طور پر برخاست کیا جاسکے‘‘۔ اب رہا سوال کہ چیک بُک پر پابندی عائد کرنا کیش لیس طریقہ کار کو عام کرنے میں کس حد تک معاون ہوسکتا ہے تو اس کا جواب یہی ہے کہ اس سے بڑی حد تک مدد مل سکتی ہے کیونکہ اکثر تجارتی معاملتیں چیکس کے ذریعہ ہی ہوا کرتی ہیں۔ فی الحال 95% سے زائد معاملتیں نقدی اور چیکوں سے کی جاتی ہیں اور نوٹ بندی کے بعد جب سے رقمی معاملتوں میں کمی ہوئی ہے، چیک معاملتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، بالخصوص نوٹ بندی کے بعد ڈیجیٹل رقمی معاملتوں کے ملے جلے رجحانات دیکھے گئے ہیں، لیکن نوٹ بندی سے پہلے کے مقابلے کیش لیس ادائیات میں مجموعی طور پر بھاری اضافہ ہوا ہے۔ نوٹ بندی سے قبل ملک میں 17.9 لاکھ کروڑ روپئے مالیتی کرنسی نوٹ زیرگشت تھے اور نوٹ بندی کے بعد اب بھی اس کا 91% حصہ یعنی 16.3 لاکھ کروڑ روپئے کے نوٹس زیرگشت ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے مطابق گزشتہ سال نومبر سے اس سال ستمبر تک کیش لیس معاملتوں میں 31% اضافہ ہوا ہے۔ اس سال ستمبر میں ڈیجیٹل معاملت 877 ملین تک پہونچ گئی تھیں جو گزشتہ سال ایک ارب کے ساتھ اپنے عروج پر تھیں۔ نوٹ بندی سے قبل اگر 100 ڈیجیٹل معاملتیں کی جارہی تھیں تو نوٹ بندی کے بعد یہ تعداد 300 تک پہونچ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...