مودی حکومت ریزرو بینک کو اپنی مٹھی میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے:سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کا مودی پر راست نشانہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th November 2018, 3:30 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ:8/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت مالی بحران پرقابوپانے کے لیے بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی)کو اپنی مٹھی میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔چدمبرم نے خبردار کیا کہ اس طرح کی کوششوں کی وجہ سے بڑی مصیبت پیدا ہوسکتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا  کہ حکومت نے مرکزی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں اپنے چہیتوں کو بھردیا ہے۔حکومت کی کوشش ہے کہ 19ستمبر کو ہونے والی آر بی آئی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظور کر لیا جائے۔

سابق وزیر خزانہ نے یہاں کہا کہ حکومت کے سامنے مالی خسارے کا بحران کھڑا ہو گیا ہے،اور وہ اس انتخابی سال میں اخراجات بڑھانا چاہتی ہے،سارے راستے بند دیکھنے کے بعد مایوسی میں حکومت نے آر بی آئی سے اس کے مخصوص فنڈ سے 1لاکھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اگر آربی آئی کے گورنر ارجیت پٹیل اپنے موقف پر رہتے ہیں تو مرکزی حکومت کی منصوبہ بندی آربی آئی قانون 1934کے سیکشن 7کے تحت ہدایات جاری کرنے کی ہے۔حکومت مرکزی بینک کو ایک لاکھ روپیہ حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔چدمبرم نے کہا کہ اس بار آربی آئی کی19نومبرکی بورڈ کی میٹنگ کی اہمیت بڑھ  گئی ہے،اس میں کوئی فیصلہ ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آر بی آئی حکومت سے مختلف رائے رکھتی ہے یا آر بی آئی کے گورنر استعفی دیتے ہیں تو بڑی مصیبت پیداہو سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...