مودی حکومت کشمیر سے لے کر ترقی کے محاذ تک ہر جگہ ناکام :سونیا گاندھی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2017, 11:48 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اس اجلاس میں راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران موجود رہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر جم کرحملہ بولا۔سونیا نے کہا کہ مودی حکومت گزشتہ تین سالوں میں کشمیر، سیکورٹی اور ترقی ہر معاملے پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔غلام نبی آزاد نے اجلاس کے دوران سونیا گاندھی نے جو کہا وہ بھی میڈیا کو بتایا۔اجلاس کے دوران کانگریس صدر سونیا گاندھی جم کر مودی حکومت پر برسیں ۔سونیا نے کہا کہ جہاں ہم آہنگی ہے، وہاں اختلافات بھی ہیں ، سونیا نے کہا کہ جہاں رواداری ہے، وہاں جوش وخروش بھی ہے۔اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران سونیانے کہا کہ کشمیر میں مسلسل امن کا ماحول تھا، لیکن اب مسلسل وہاں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔سونیا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں آئے جی ڈی پی کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ جو بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے نوٹ بندی کے بارے میں کہا تھا ،وہ سچ ثابت ہوا ہے، موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں مسلسل غریب، استحصال زدہ اور اقلیتی طبقات کے لیے حالات خراب ہوئے ہیں۔مودی حکومت کے دور میں مسلسل پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔جموں و کشمیر کے موجودہ حالات حکومت کی ناکامی کی عکاسی کرتے ہیں ۔

اجلاس کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے مودی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت صرف ٹی وی میں ہیرو نظر آتی ہے، حالانکہ اصل میں زیرو ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران کشمیر کے حالات پر بات چیت ہوئی۔غلام نبی آزاد نے خواتین کے تحفظ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس ‘ کے نعرے کے ساتھ آئی تھی، لیکن خواتین اب بھی محفوظ نہیں ہیں ، یہ حکومت نعروں کی حکومت ہے، جو صرف ٹی وی پر ہیرو نظر آتی ہے، لیکن اصل میں زیرو ہے۔آزاد نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے 3سال پورے ہو گئے ہیں، یہ حکومت کتنی بھی خوشی منائے یا پھر 24گھنٹے کے لیے ٹیلی ویژن پر اپنی تشہیر کرے ، لیکن یہ حکومت ناکام رہی ہے۔آزاد نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کشمیر کے موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس حکومت کے دور میں دلت، خواتین اور اقلیت سمیت میڈیا بھی خوف کا شکار ہے۔گزشتہ 3سالوں سے کئی لوگ دب کر رہ رہے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں ہم اس کا ننگا ناچ دیکھ رہے ہیں۔آزاد نے مزید کہا کہ ہزاروں کروڑ کا قرض لے کر ایک شخص کرکٹ میچ دیکھ رہا ہے اور یہاں پر میڈیا کو دبایا جا رہا ہے۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ سب سے پہلے کانگریس کی جانب سے اسرو کو مبارکباد دی گئی، گزشتہ 60سال میں جو بھی اسرو نے کام کیا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہے۔کانگریس حکومت نے جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔اجلاس میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی بھی موجود تھے ۔راہل کے علاوہ احمد پٹیل، اشوک گہلوت، اویناش پانڈے، آشا کماری، اے کے انٹونی، کمل ناتھ اور سی پی جوشی بھی 10جن پتھ پہنچے تھے۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی آئندہ 12؍جون کو بنگلور میں ہوں گے۔راہل وہاں پر نیشنل ہیرالڈ کولانچ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر بحث ہوئی۔میٹنگ میں گؤکشی ، یوپی میں حالیہ نسلی تشدد، مرکزی حکومت کے طریقہ کار، معیشت اور کشمیر سمیت کئی مسائل پر بھی بحث ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔