مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر ملی و سماجی خدمت کرنے پر گلزار اعظمی کو شرد پوار کے ہاتھوں ایوارڈ دیا گیا ماہرین تعلیم کو بھی ایوارڈ دیئے گئے ، شہروں کو نام تبدیل کرنے پر مودی حکومت پرشدید تنقید

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 13th November 2018, 8:36 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 13 نومبر (ایس او نیوز)ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور مجاہد آزادی مولانا ابولکلام آزاد کے یوم پیدائش پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ممبئی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں جمعیۃعلماء قانونی امدادکمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کو ان کی ملی و سماجی بالخصوص دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو قانونی امدادفراہم کرکے جیلوں سے ان کی رہائی دلانے کے اعتراف میں سابق وزیر اعلی مہاراشٹر و مرکزی وزیر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازہ گیا۔اسی تقریب میں تعلیم کی فیلڈ میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے انجمن السلام کے صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی، منور پیر بھائی،ا نجم انعامدار، شبیر انصاری (صدر اوبی سی آرگنائزیشن) خواتین کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرنے والی عظمی ناہیدکو بھی ایوارڈ سے نوازاگیا۔

ممبئی میں واقع مشہور وائی بی چوہان ہا ل میں منعقدہ پروگرام میں پورے ملک سے مندوبین اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدے داروں و رضاکارں نے شرکت کی جس میں فوزیہ خان، جینت پاٹل، نسیم صدیقی و دیگر شامل تھے کی موجودگی میں شرد پوار نے ایوارڈ یا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے مولانا ابولکلام آازد کے ذریعہ کیئے گئے کاموں اور ان کے نظریات پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابولکلام آزاد تقسیم ہند کے مخالف تھے اور انہوں نے تعلیمی شعبہ میں ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی۔

شرد پوار نے موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ بجائے تعلیم اور روزگار پر دھیان دینے کے ، حکومت شہروں کے نام تبدیل کرنے پر آمادہ ہے جو اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

شرد پوار نے پارٹی رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی فلاح و بہبودو بھائی چارے کے لیئے اپنے آپ کو پیش کرنا ہوگاکیونکہ موجودہ حکومت نے اقلیتی اور اکثیریتی فرقہ کے درمیان نفرت پیدا کرکے سیاست کرنے کا کام کیا ہے جو ہمارے رہنماؤں کے اصولوں کے منافی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...