سابق امریکی صدر جارج بش کے انتقال پرمودی کااظہارِتعزیت
نئی دہلی/ بیونس آئرس:یکم/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کے انتقال پر اپنے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آنجہانی لیڈر ہندوستان۔امریکہ تعلقات کے زبردست حامی تھے۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’میں بش کنبہ اور امریکی عوام سے سابق امریکی صدرجارج بش کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔وہ دنیا کی تاریخ کے نازک عہدکے بڑے لیڈروں میں سے ایک تھے۔‘‘وزیراعظم نے کہا کہ صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے ہمیشہ ہندوستان اورامریکہ کے درمیان مستحکم رشتو ں کی وکالت کی۔ انہوں نے لکھاہے کہ خدا ان کے روح کو شانتی دے۔‘‘واضح رہے کہ وزیراعظم مودی بیونس آئرس میں دسویں جی۔20 میں شریک ہیں۔