مودی نے روانڈا میں دیہاتیوں کو 200 گائیں عطیہ کردیں 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th July 2018, 1:03 AM | عالمی خبریں |

کیگالی:24/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم مودی نے روانڈا میں دیہاتیوں کو آج 200 گائیں عطیہ کردیں۔ انہوں نے غربت میں کمی اور اطفالی غذائی قلت سے نمٹنے کے لئے ملک کے صدر خصوصی پروگرام گرینیکا کی تعریف بھی کی۔کاگمے نے سال 2006 میںیہ پروگرام شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد ہر غریب خاندان کو غذائیت اور مالی تحفظ مہیا کرنے کے لئے اسے ایک گائے دینا ہے۔ مودی یہاں کی دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہیں۔ انہوں نے رویرو ماڈل گاؤں میں ایک پروگرام میں غریب خاندانوں کو یہ گائیں عطیہ میں دیں۔ اس موقع پر مودی نے حکومت کی گرنیکا پروگرام کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دور افتادہ روانڈا کے دیہات میں اقتصادی طور پر با اختیار بنانے کے طور پر گائے کو اتنی اہمیت دیتے ہوئے دیکھ کر بھارت میں بھی لوگوں کو اچھا لگے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ روانڈا کی اقتصادی ترقی کی سمت میں ایک تغیراتی منصوبہ کا حصہ بنا، نریندر مودی نے رویرو گاؤں میں گرنیکا پروگرام کے تحت ایک گائے ہرایک غریب خاندان پروگرام کے تحت 200 گائیں عطیہ میں دیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...