مودی کی طرح ڈھونگی بجٹ پیش نہیں کروں گا: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th February 2019, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍فروری (ایس او نیوز) 8؍فروری کو یقین طور پر میں ریاستی بجٹ پیش کروں گا لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی مانند ڈھونگی بجٹ پیش نہیں کروں گا۔ ہماری حکومت تمام عوام کے مفاداتکا خیال رکھتے ہوئے بجٹ میں اعلانات کرے گی۔ یہ باتیں وزیراعلیٰ کمار سوامی نے کہیں۔

بروز پیر پد مانابھانگر کی رہائش گاہ میں دیوے گوڈا کے ساتھ چلیڈیڑھ گھنٹہ طویل گفتگو کے بعد اخباری نمائندوں سے انہوں نے کہاکہ ہر دن ہر گھنٹہ آپریشن کنول کی کوششیں جاری ہیں۔ بی جے پی کے کونسے قائدین نیکن اراکین اسمبلی کو جھانسہ میں لینے کی کوشش کی ہے مجھے معلوم ہے۔ کس طرح کا لالچ دیا جارہا ہے یہ بھی جانتا ہوں۔ بی جے پی قائدین کو اتنی بڑی رقم کہاں سے آرہی ہے، اراکین اسمبلی کو خریدنے کے لئے جس قسم کی پیشکش کی جارہی ہے اس کو سن کر ہر کوئی سکتہ میں آجائے گا۔ کمار سوامی نے کہاکہ آپریشن کنول پر میرا کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بی جے پی جو من میں آئے وہ کرے، بی جے پی کے وزیراعظم نریندرمودی بدعنوانی و رشوت خوری کو کنٹرول کرنے بیرون ممالک سے کالادھن لانے کی باتیں کرتے ہوئے گھوم رہے ہیں لیکن ہماری ریاست میں بی جے پی والے برسراقتدار پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو انتہائی بڑی رقم کا لالچ دے کر پارٹی سے برگشتہ کرنے کی جان توڑ کوشش کررہے ہیں۔ نریندر مودی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بنگلور میں اسٹیل برڈج تعمیرکرنے کا معاملہ ہم نے عوام کی رائے پر چھوڑ دیا ہے۔ اسٹیل برڈج کی تعمیر سے ہمیں کیا ملنے والا ہے۔ بنگلور شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔