کھانے پینے میں اعتدال سے کئی بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے:ڈاکٹر سی وائی یس خان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 5th November 2018, 8:11 PM | ریاستی خبریں |

بیدر۔5؍نومبر(ایس او نیوز؍محمدامین نوازبیدر)۔وزڈم ہائٹس فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے منعقدہ تقریب رونمائی میں ڈاکٹر سی وائی یس خان نے اپنی لکھی ہوئی کتاب’’ذیابیطس ایک میٹھا زہر‘‘ کے حوالے سے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں 40فیصد لوگ ذیابیطس میں مبتلا ہیں ،آخر یہ مرض اس طرح عام کیوں ہوتا جارہا ہے اس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں ان کا جاننا ہمیں بے حد ضروری ہے۔یہ ایک ایسا مرض ہے کہ اگر لاحق ہوگیا تو سمجھیں ہمیں اس کے ساتھ زندگی بھر نبھانا ہے اوراس کا ساتھ نبھانا کوئی مشکل بھی نہیں۔میں نے ان تمام چیزوں کو اپنی کتاب ذیابیطس ایک میٹھا زہر میں نہایت سلیس اور عام فہم زبان میں پیش کی ہیں تا کہ ایک عام قاری بھی اسے پڑھ کر بہ آسانی سمجھ سکے اور یہ کتاب جس کو ضرورت ہو وہ مفت حاصل کرسکتا ہے۔کتاب کا اجراء بدست افتخار احمد شریف سابق ایڈیٹر روزنامہ سالار نے کیا اپنے اظہار خیال کے دوران بتایا کہ ڈاکٹر سی وائی یس خان نے ایہ کتاب لکھ کر ایک کارنامہ انجام دیا ہے۔ہمیں طب سے متعلق کئی کتابیں ضرور ملتی ہیں لیکن جس پیرائے میں ڈاکٹر صاحب نے یہ کتاب تصنیف کی ہے ان کتابوں سے مختلف اس اعتبار سے ہے کہ یہ کتاب نہ تو گنجلک ہے اور نہ ہی اتنی ضخیم ہے کہ جسے دیکھ کر ڈر لگے بلکہ ہر کوئی بہ آسانی پڑھ کر استفادہ کرسکتا ہے۔میں ڈاکٹر صاحب کو ان کے اس کارنامہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مزید انہوں نے ڈاکٹر صاحب کی طبی خدمات کے حوالے سے کہا کہ آپ ایک ایسے قلم کار ہیں جنہوں نے طبی موضوع پر کم و بیش1700سے زائد قسطیں لکھ کر قارئین کو مختلف امراض سے متعلق مفید معلومات بہم پہنچائی ہیں ،ڈاکٹر صاحب کے اس ریکارڈ کو شاید ہی کوئی توڑ سکے۔میں تو آپ کو یہ صلاح دوں گا کہ آپ ان قسطوں کو گینس بک آف ریکارڈ میں داخل کرائیں۔ڈاکٹر عارف قریشی ڈائرکٹر،میٹرو اسپتال ،کتاب پر تبصرہ پیش کرتے ہوئے اس کتاب کو ایک مفید اور کار آمد کتاب قرار دیا،انہوں نے بھی ڈاکٹر صاحب کی اس تصنیف کی ستائش کی اور ڈاکٹر صاحب سے خواہش ظاہر کی کے وہ اپنے اس سلسلہ کو جاری رکھیں اورلوگوں تک طبی معلومات یوں ہی پہنچاتے رہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب جو ڈاکٹر کا فریضہ ہوتا ہے اس کوبحسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔صدر جلسہ جناب مبین منور چیر مین کرناٹک اردو اکا ڈمی نے بھی ڈاکٹر صاحب کو اپنی نیک خوہشات پیش کرتے ہوئے اس کتاب کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ کتاب مفت تقسیم ہو رہی ہے اس کو حاصل کریں مگریہ خیال ضرور رکھیں کہ اسے زینت طاق نہ بنائیں بلکہ مطالعہ کریں اور فائدہ اٹھائیں ساتھ ہی انہوں نے اکاڈمی کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ اکاڈمی اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور ہر وہ ممکنہ کام کرے گی جس سے اردو زبان عام لوگوں تک پہنچ سکے اس کے لئے انہوں نے کہا کہ آج نوجوان نسل کو اردو سے واقف کرانا نہایت ضروری ہے اس کے لئے میں خواہش کرتا ہوں کہ تمام اسکولوں میں بشمول کانوینٹس کم از کم ہفتہ میں ایک بار اردو کلاس کاضرور اہتمام کریں جس کے لئے اکاڈمی ہر طرح کا تعاون دینے تیار ہے یہاں تک کہ کتابیں اور استاد کی تنخواہ کا بھی اکاڈمی انتظام کرے گی۔اس تقریب کا آغاز مولانا محمد ارشد مفتاحی کی تلاوت آیاتِ ربانی سے ہوا عزیزی محمد طیب طالب العلم ،جیم اسکول اور جناب مبین منور نے نعت کے نذرانے پیش کئے۔جناب سیف اللہ خان وائس چیرمین جیم اسکول و صدر وزڈم ہائٹس فاؤنڈیشن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اسی موقع پر مہمانان کی رسم شال پوشی بھی ادا کی گئی۔ڈاکٹر یونس سلیم،ڈاکٹر مکمل صدیق،ڈاکٹر محسن ملک،ڈاکٹرآفاق اور ڈاکٹر آصف قریشی بطور مہمانان خصوصی شریک رہے۔محمد تنظیم اللہ آرگنائزنگ سکریٹری وزڈم ہائٹس فاؤنڈیشن نے تمام مہمانان اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔منیر احمد جامی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔***

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...