موڈ بیدرے : شوہر کا قتل کرکے نعش کنوئیں میں پھینکنے والی مقتول کی بیوی گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th September 2016, 9:11 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

موڈبیدرے:۲۶/ستمبر (ایس او نیوز)موڈبیدرے کے قریب موڈو کوناجے کے کوکدکٹے نامی مقام پر جئے راج نائک نامی شخص کا حال ہی میں قتل کرکے اس کی نعش  کو پاس کے ایک کنوئیں میں پھینکی گئی تھی۔ اس معاملے میں پولس نے مقتول کی بیوی اشونی (23) کو گرفتارکرلیا ہے۔ اشونی پر الزام ہے کہ اُس نے یہ قتل اپنے ایک آشنا کی مدد سے کی تھی۔ معاملے کے تعلق سے کلیدی ملزم آنند موگیر اور اس کا دوست شری پتی کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولس کو ملی جانکاری کے مطابق13ستمبر کو  آنند موگیر کوکدکٹے میں جئے راج کے گھر گیا تھا اس وقت آنندموگیر نے جئے راج کے سرپرلوہے کی سلاخ سے زبردست حملہ کرکے  جئے راج کا قتل کیا پھر ا سکی  نعش کو اشونی کے گھر کے پیچھے والی جھاڑیوں میں چھپا دیا۔ بعد میں دیر رات جئے راج کی نعش کو  تھیلے میں باندھ کر کنوئیں میں پھینک دیا گیا ۔ نعش کو بڑے پتھر سے ایسا باندھا گیا تھا کہ وہ تیرنے نہ پائے ۔ سنیچر کو قتل کا پتہ چلا تو پولس نے قتل کے لئے استعمال کی گئی لوہے کی سلاخ اور آنند موگیر کی بائک کو اپنی تحویل میں لیا ۔ اشونی کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے ، جہاں اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ سنیچر کو گرفتارکردہ آنند اور اس کا دوست شری پتی کو 15دن کے لئے عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے۔

قتل کے بعد آنند موگیر جئے راج کے موبائیل سے سم کارڈ نکال لیا تھا،  کچھ دنوں بعد آنند موگیر نے اپنے دوست شری پتی سے موبائیل لے کر چوری کردہ سم کارڈ سے جئے راج کی ماں کو فون کیا۔ بتایا جارہاہے کہ فون پر بات چیت میں آنند نے عورت سے کہاکہ اس کے بیٹے نے اس سے جو قرض لیا تھا اس کا بقایا اداکرے۔ جئے راج کی ماں نے پولس تھانے میں شکایت کی ۔ پولس کی جانچ کے دوران فون کا لوکیشن سدکٹے میں دیکھا گیا، پولس نے شری پتی کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی ۔ پوچھ تاچھ کے دوران  شری پتی نے  اپنا موبائیل آنند موگیر کو دینے کی بات قبول کی تو قتل معاملے کا پورے راز کا پتہ چل گیا۔

 

:SahilOnline Coastal news bulletin in URDU dated 26 September 2016

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...