بھٹکل کےعوام سے ہیسکام کی اپیل ؛ اپنے الیکٹرک میٹر نمبر کے ساتھ موبائل نمبر جوڑیں؛ آن لائن بل ادائیگی اب ممکن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 1:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28؍مئی (ایس او نیوز) ہیسکام کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنے بجلی کے میٹر نمبر کے ساتھ اپنا موبائل نمبر منسلک کریں تاکہ بجلی کے بل اور اس سے متعلقہ اعلانات اور پیغامات کی ترسیل آسانی کے ساتھ کی جاسکے۔

ہیسکام کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر نے کہا ہے کہ اپنا موبائل نمبربجلی کے آر آر نمبر سے جوڑنے کے لئے بھٹکل ہیسکام سیکشن آفس یا ڈیویژن آفس سے رابطہ قائم کیا جائے یا پھرلینڈ لائن 222626۔ 08385 پر فون کرکے اپنا موبائل نمبر درج کروایا جائے۔

بجلی کابل آن لائن ادا کرنے کی سہولتہیسکام نے عوام کے لئے ایک اور سہولت دیتے ہوئے کہاہے کہ بھٹکل تعلقہ کے شہری (urban) علاقے کے گاہک اب اپنا بجلی کابل آن لائن بھی اداکرسکتے ہیں۔اس کے لئے  ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ +اے ٹی ایم کارڈ، انٹرنیٹ بینکنگ اور پے ٹی ایم وغیرہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

آن لائن الیکٹرک بل ادا کرنے کے لئے گاہک پہلے :
۱۔ www.hescom.co.in ویب سائٹ پر جائیں۔پھر
۲۔ online payment کے بٹن پر کلک کریں۔
۳۔اگر آپ کا مکان میونسپالٹی حدود میں ہے تو (RAPDRP ONLINE PAYMENT (URBAN AREA  کلک کریں۔ اگر آپ کا علاقہ کسی پنچایت حدود میں آتا ہو تو  (NON-RAPDRP ONLINE PAYMENT (RURAL AREA پر کلک کریں۔

اس کے بعد میونسپل علاقہ کے لوگ:
۴۔ الیکٹرک بل کے اوپری حصے میں درج بجلی کنکشن کے اکاونٹ نمبر کو Account IDکے خانے میں ٹائپ کریں پھر continueبٹن کر کلک کریں۔پھر

۵۔ pay bill آپشن اورI have read and agree Terms and condition for online payment پر کلک کرنے کے ساتھ
make paymentبٹن پر کلک کریں ۔اس کے بعد
۶۔ Pay Nowبٹن پر کلک کرتے ہوئے اپنا درست ای میل ایڈریس درج کریں ۔
اس طرح آپ کا بل گھر بیٹھے ادا ہوجائے گااورآپ الیکٹرک آفس کے چکر کاٹنے سے بچ جائیں گے۔

اسی طرح پنچایت حدود کے لوگ رورل ائیریا پر کلک کرنے کے بعد آن لائن پیمنٹ پر کلک کرکے اپنا علاقہ (مثال کے طور پر بھٹکل) کو سلیکٹ کریں، پھر دیگر میٹر نمبر و دیگر خانوں کو پُر کرتے ہوئے  اے ٹی ایم کارڈ یا دیگر بینک کارڈ کی تفصیلات درج کرکے اپنے بل کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...