ارونا چل پردیش میں ہجوم نے کیا پولس تھانہ پر حملہ؛ عصمت دری کے دوملزموں کوکیا پیٹ پیٹ کر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2018, 12:51 PM | ملکی خبریں |

ایٹانگر 20فروری(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اروناچل پردیش میں ہجوم نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر ریپ کے دو مشتبہ ملزمان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ یہ واقعہ تھانے کے اندر پیش آیا ۔ دونوں مشتبہ ملزم تھانے میں بند تھے۔ ایک پر پانچ سال کی بچی کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری اور قتل کا الزام تھا اور دوسرے پر اس جرم میں مدد کرنے کا الزام لگا تھا۔

اروناچل پردیش پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس کے ڈی آئی جی اپور بٹن نے کہا کہ پیر 12 بجے کے قریب تقریبا ایک ہزار لوگوں کی بھیڑ نے پولیس کے لاک اپ پر حملہ کر دیا اور دونوں ملزمان کو اپنے ساتھ لے گئی۔ اس حملے میں پولیس کے کچھ لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت سنجے سوبور (30) اور جگدیش لوکر (25) کے طور پر کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ دونوں مشتبہ افراد کو پولیس نے اتوار کو گرفتار کیا تھا۔ میڈیا میں چل رہی خبر کے مطابق پیر کو تھانے کے باہر دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں لوگ جمع ہو گئے۔بھیڑ میں شامل کچھ لوگ لاک اپ میں بند دونوں ملزمان کو گھسیٹ کر باہر نکال لے گئے اور ان پر حملہ کر دیا، بعد میں دونوں کی لاشیں مارکیٹ میں پھینک دیں ۔ رپورٹیں کے مطابق 12 فروری کو ایک بچی کو اغوا کر لیا گیا تھا اور لاش پانچ دن بعد ایک چائے کے باغیچہ سے برآمد ہوئی تھی ۔ لاش عریاں حالت میں تھا اور سر کٹا ہوا تھا۔ پولیس نے اتوار کو دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے دونوں کو پوچھ گچھ کے لئے پولیس حراست میں بھیجا گیا تھا۔ ایک مشتبہ نے مبینہ طور پر پولیس کے سامنے بچی کو اغوا اور عصمت دری کا اعتراف بھی کر لیا تھا ۔ اس پورے واقعے کے بعد اس درمیان پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے، لیکن پیر دیر شام تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، اس واقعہ کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔ وزیر اعلی پیما کھانڑ و اس واقعہ کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔کھانڑو نے معصوم لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ کو وحشیانہ اور غیر انسانی قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بھیڑ کی جانب سے دومشتبہ ملزم کی ہلاکت کو بدقسمتی بھی قرار دیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس واقعہ کے بعد تیجو تھانہ میں تعینات تین پولیس اہلکاروں کو برخاست کر دیا گیا ہے، وہیں لوہت ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کا ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...