سدارامیا کے دست راست ضمیر احمد خان حکومت کی حفاظت کی خاطر ناراض اراکین اسمبلی کو منانے میں سرگرداں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd September 2018, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو23ستمبر( ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی ترغیب پر جے ڈی ایس کو خیر باد کہتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے بی زیڈ ضمیر احمد خان مخلوط حکومت کی حفاظت پر مامور دکھائی دے رہے ہیں، سدارامیا کے ناراض اراکین اسمبلی کو منانے کی کوشش میں بی زیڈ ضمیر احمد خان سرگرم ہوگئے ہیں، ناراضی کی لہر پر قابو پانے کی سرگرمیوں میں ضمیر احمد خان ،سدارامیا کی پر چھاتی بنے ہوئے ہیں۔ ایک طرف بی جے پی نے ایک ایک رکن اسمبلی کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے واٹس ایپ کال اور انجانے مقامات میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ تو دوسری طرف ناراض کانگریس اراکین اسمبلی کو پارٹی میں بر قرار رکھنے کیلئے سدارامیا نے ضمیر احمد خان کو میدان میں اتار دیا ہے ۔ ریاستی وزیر برائے خوراک وشہری رسدات ، حج و امور اقلیت بی زیڈ ضمیر احمد خان سدارامیا کی جانب سے دےئے گئے اہم ترین ذمہ داری کو انتہائی فعال طریقہ سے نبھا رہے ہیں ۔ ضمیر احمد خان نے ایک ہی دن میں کئی ناراض اراکین اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے سدارامیا کا پیغام ان تک پہنچایا ہے ۔ اس کے علاوہ ہوسپیٹ کے رکن اسمبلی آنند سنگھ اور کابینہ وزیر شنکر کو سدارامیا کے پاس لاکھڑا کیا، اور سدارامیا سے بات چیت کرنے پر زور دیا۔ ضمیر احمد خان کی کوشش سے سدارامیا سے ملنے آئے آنند سنگھ کو سدارامیا نے کئی باتیں بتائیں، کہا کہ پارٹی چھوڑ کر نہ جائیں کسی بھی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا خیال اپنے ذہن میں نہ لائیں اورکسی بھی صورت میں دوبارہ بی جے پی میں شامل نہ ہوں ۔ کیا آپ کو معلوم نہیں ۔ آپ کو ہرانے کیلئے بی جے پی نے کیا کیا کوشش نہیں کی ۔ بی جے پی کی تمام سازشوں کے درمیان ہم نے آپ کو جتایا ۔ اگر آپ پھر وہیں گئے تو دوبارہ گندی سیاست میں پھنس جائیں گے ۔ ضمیر احمد خان سدارامیا کا پیغام لے کر سابق ریاستی وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل کی رہائش گاہ بھی گئے اور ان سے بات چیت کی ،کسی بھی حالت میں بغاوت نہ کرنے اور بغاوت کا پرچم بلند کرنے والوں کی حمایت نہ کرنے کی گزارش کی ۔ سدارامیا کے اس پیغام پر مثبت خیالات کے اظہار کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ سدارامیا کی ہدایت پر ضمیر احمد خان نے ریاستی جنگلات آر شنکر سے بھی ملاقات کی اور کے پی جے پی سے منتخب ہوکر کانگریس کی حمایت کرنے والے شنکر کو بھی ضمیر احمد خان نے سدارامیا کا پیغام سنایا ۔ علاوہ ازیں بی سی پاٹل سمیت شمالی کرناٹک کے دیگر اراکین اسمبلی سے بھی ضمیر احمد خان نے کل ملاقات کی ۔ ان تمام کو سدارامیا کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ نہ کریں ۔ مذکورہ تمام ناراض اراکین اسمبلی سے ملاقات کے بعد بی زیڈ ضمیر احمد خان نے انتہائی حساس ترین رپورٹ تیار کرکے سدارامیا کے سپرد کی ہے ۔اس طرح ضمیر احمد خان مخلوط حکومت کی فحاظت کی خاھر انتہائی فعال کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔