بھٹکل تنظیم میں کانگریس اُمیدوار منکال ویدیا کی تشریف آوری؛ کئی مسائل پر ہوئی کھل کر بحث؛ منکال نے دی تنظیم کو مکمل تعاؤن کی یقین دھانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th April 2018, 9:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19 اپریل (ایس او نیوز) رکن اسمبلی اور اگلے انتخابات کے کانگریسی اُمیدوار منکال وئیدیا نے آج بدھ کی شام قریب پانچ بجے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل دفتر پہنچ کر تنظیم کے اراکین انتظامیہ اور سیاسی پینل کے ممبران سے گفتگو کی اور اپنی جانب سے تنظیم کو ہرممکن تعاؤن د ینے کا یقین دلایا۔

ویسے تو میٹنگ میں میڈیا والوں کوبھی اندر جانے کی اجازت نہیں تھی، البتہ مختلف ذرائع سے جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اُس کے مطابق میٹنگ میں منکال وئیدیا سے کئی متنازعہ مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور کئی ایک نے مہذب انداز میں اُن سے سوالات کئے اور خبر ملی ہے کہ منکال وئیدیا نے بھی ہر مسئلہ پر کھل کر گفتگو کی اور تمام سوالات کے اطمینان بخش جوابات دینے کی کوشش کی۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منکال وئیدیا نے کہا کہ وہ تنظیم کی بے حد عزت کرتے ہیں اور تنظیم کے ساتھ ہر طرح کا تعاؤن کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جالی پنچایت کا معاملہ ، جالی پنچایت دفتر کی منتقلی، ڈرینیج سسٹم و دیگر معاملوں پر بھی سوالات کئے گئے اور منکال وئیدیا نے سلجھے ہوئے انداز میں جوابات دیئے۔ قریب ایک گھنٹے کی میٹنگ کے بعد انہیں بتایا گیا کہ عنقریب تنظیم کی جانب سے اطراف کے علاقوں کے ذمہ داروں سے بھی گفت وتشنید  کی جائے گی ، جس کے بعدہی تنظیم اپنا حتمی فیصلہ سنائے گی ۔

ذرائع کی مانیں تو تنظیم مختلف علاقوں کی جماعتوں کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے حتمی فیصلہ لے گی ۔ دیکھنا یہ ہے کہ تنظیم اب کس نتیجہ پرپہنچتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...