وہاٹس ایپ پر مدد کی اپیل کرنے والے مریض کو ایم ایل اے منکال وئیدیا نے دیا مالی تعاون

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th October 2017, 11:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9؍اکتوبر(ایس او نیوز)رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے تعلق سے عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب بھی وہ کسی کو تکلیف اور مصیبت میں دیکھتے ہیں تو آگے بڑھ کر ممکنہ مالی امداد کرتے اور عوام کا دل جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس طرح کا ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے کہ کچھ دنوں قبل سانپ کے کاٹنے سے پیر کا زخم سڑنے سے پریشان سونارکیری کے کرشنا مورتی شیٹھ نے وہاٹس ایپ پر مالی تعاون کی اپیل کی تھی۔ جب یہ اپیل ایم ایل اے منکال وئیدیا کی آنکھو ں سے گزری تو انہوں نے متعلقہ مریض کے گھر خود جاکر اس کا حال دریافت کیا اور اپنی طرف سے نقد مالی تعاون فراہم کرتے ہوئے سرکاری فنڈ سے مزید امداد کا بھروسہ دلایا۔اس کے علاوہ پچھلے دنوں بندر روڈ پر سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے تالگوڈ کے ناگپا نائک کے گھر جاکر بھی ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور نقد مالی تعاون فراہم کیا۔

اس موقع پر ایم ایل اے کے ساتھ بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، جئے کرناٹکا پارٹی کے صدر سدھاکر نائک، بلدیہ رکن وینکٹیش نائک، ، دنیش شیٹھ، ہریش شیٹھ اور ستیہ نارائن شیٹھ وغیرہ موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...