میزورم: چیف الیکشن افسر پر لگے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے عہدے سے ہٹایا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 10:29 PM | ملکی خبریں |

آئیجول ،11؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میزورم میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے کئی سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) ایس بی ششانک پر میزورم مخالف ہونے اور ریاست میں کئی عرصے تک پرامن طریقے سے انتخابات کرانے کی روایت کو خراب کرنے کا الزام لگایا ہے۔اورالیکشن کمیشن نے ششانک کی جگہ کسی دوسرے افسر کو مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے سی ای او کی کھل کر تنقید کی ہے۔ان پر میزورم میں 28 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے تریپورہ کے ریلیف کیمپوں میں رہ رہے برو کمیونٹی کے ووٹروں کو مبینہ طور پر غلط طریقے سے سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔بھارت الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے یہاں سول سوسائٹی گروپوں کی شدید مخالفت کو دیکھتے ہوئے ششانک کی جگہ کسی دوسرے افسر کو تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ریاست میں بڑی تعداد میں لوگ ان کی برو حامی شبیہہ کو لے کر انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ سول سوسائٹی گروپوں اور طالب علم تنظیموں کے ایک مشترکہ تنظیم ’دی آل این جی او (رابطہ کمیٹی)‘ مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ لوگ، جو 1997 میں نسلی جدوجہد کے بعد میزورم سے بھاگ گئے تھے اور تریپورہ میں راحتی کیمپوں میں رہ رہے ہیں، انہیں صرف میزورم میں اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔میزورم میں کئی اہم سیاسی جماعتوں نے تجویز دی ہے کہ تریپورہ کے ریلیف کیمپوں میں 11,232 برو ووٹروں کو اپنے گاؤں میں واپس آنا چاہئے اور خود کو ووٹر لسٹ میں نامزد کرنے کے بعد انہیں اپنا ووٹ ڈالنا چاہئے۔ریاست کے سابق وزیر اعلی جورامتھانگا نے کہاکہ ششانک کے لئے یہ بہت ہی بیوقوفی کی بات تھی۔اسے روکا جا سکتا تھا۔وہ بیوقوفوں کی طرح برتاؤ کر رہے تھے۔یہی وجہ ہے کہ ای سی آئی نے انہیں واپس بلا لیا اور لوگ ان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برو لوگ میزورم لوٹ آئیں اور ووٹر لسٹ میں اپنا نام ڈلوائیں۔ششانک نے ریاست میں انتخابات کے دوران مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 40 کمپنیوں کو تعینات کرنے کی بھی مانگ کی تھی جس کی چاروں طرف سے مخالفت ہوئی تھی۔ ریاست کی حکمراں پارٹی کانگریس نے ششانک پر میزو مخالف ہونے اور انتخابات سے پہلے پرامن ماحول کو بگاڑنے کا الزام لگایا ہے۔بی جے پی کی میزورم یونٹ کے انچارج ہوا شرما نے کہاکہ جمہوریت میں ہر شخص کو ووٹ دینے کا حق ہوتا ہے۔جو بھی الیکشن کمیشن فیصلہ کرتا ہے، اس کے مطابق ووٹنگ کرنا چاہئے۔ہمیں لگتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کے لئے زیادہ پولنگ اسٹیشن قائم کیا جانا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ میزورم میں 40 رکنی اسمبلی کے انتخابات 28 نومبر کو ہونے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...