میزورم اسمبلی انتخابات: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے پانچ امیدواروں کے نام کااعلان کیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th November 2018, 10:09 PM | ملکی خبریں |

اجول:6/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے 40 رکنی میزورم اسمبلی کے 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے پیر کو پانچ امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔این سی پی کی ریاستی یونٹ کے صدر نے کہا کہ وہ میزورم۔تریپورہ۔بنگلہ دیش سرحد پر واقع ممیت اور دمپا دونوں اسمبلی سیٹوں سے الیکشن لڑیں گے۔ سی رام کن لوواہاچیک علاقہ سے، این سی پی کی اکلوتی خاتون امیدوار لال رن پوئی ا یجوئل مشرق سے اور لال ہروئیا ا یجوئیل ل مغرب سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔بتا دیں کہ میزورم میں اسمبلی انتخابات میں جیت کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں نے کمر کس لی ہے۔ میزورم میں ایک ہی مرحلے میں 28 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 11 دسمبر کو نتیجے آئیں گے۔ میزورم میں کل 40 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ ریاست کی اہم پارٹی کانگریس ہے جس نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ 34 نشستیں جیتی تھی۔ اس کے بعد دوسرے مقام پر میزو نیشنل فرنٹ رہی جس نے 5 سیٹوں پر قبضہ کیا تھا۔ میزورم پیپلز فرنٹ کو1 سیٹ ملی تھی۔ پچھلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ریاست میں اپنا اکاؤنٹ بھی نہیں کھول پائی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...