منگلورو: نوجوان کی پراسرار گم شدگی۔ ہائی کورٹ نے سابق پولیس سب انسپکٹر کوجاری کیا سمن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2018, 1:25 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو22؍نومبر (ایس او نیوز)بجپے پولیس اسٹیشن کے سابق سب انسپکٹر مدن کے خلاف شیواکمار نامی رکشہ ڈرائیور کی جانب سے ہائی کورٹ میں’پروانۂ حاضری‘ habeas corpusکی اپیل دائر کرتے ہوئے مانگ کی گئی ہے کہ اس کے بیٹے ونائیکا (19سال) کوڈھونڈکر لایا جائے۔

یا درہے کہ مدن گزشتہ اسمبلی الیکشن سے قبل بجپے پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہاتھا ، لیکن اس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کربطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن انتخاب میں اسی بری طرح شکست کا منھ دیکھنا پڑا اوراس کی ضمانت بھی ضبط ہوگئی۔

کہاجاتا ہے کہ شیواکمار کا بیٹا ونائیکا کراولی کالج میں ایئروناٹیکل انجینئرنگ سال دوم کا طالب علم تھا۔ ونائیکا نے مدن کی طرف سے ترغیب دیے جانے پر اس کے لئے انتخابی تشہیر میں تقریباً سات مہینوں تک اپنی خدمات پیش کی تھیں۔

کہتے ہیں کہ مدن نے اس کے بعد ونائیکا کواچھی ملازمت دلانے کا وعدہ کرکے اپنے اپارٹمنٹ میں ہی رکھ لیا ۔لیکن کچھ دنوں کے بعد ونائیکا پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ اس کے والدین نے اس کو تلاش کرنے اور مدن سے رابطہ قائم کرنے کی کئی بار کوشش کی جو ناکام رہی۔جس کے بعدونائیکا کے والدین کی طرف سے اوروا پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کروائی گئی۔ جب اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔ اس اپیل کو قبول کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت 22نومبر سے شروع کرنے کافیصلہ کیا اوراس تعلق سے سابق ایس آئی مدن اور اوروا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر رویش کو سمن جاری کیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی