جنگی بحری جہاز کی ٹکر کے بعد لاپتہ ہونے والے امریکی بحری اہلکار ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2017, 1:46 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی نیوی اور جاپان کے میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کا جنگی بحری جہاز جاپان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے لاپتہ سات اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ سنیچر کی علی الصبح پیش آیا تھا جس کے بعد لاپتہ ہونے والے سات اہلکاروں کی تلاش شروع کر دی گئی تھی جبکہ زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے وہاں سے نکال لیا گیا تھا۔امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو جہاز کے تباہ شدہ حصوں تک رسائی حاصل کرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے سات اہلکاروں کی لاشیں اتوار کو ملیں۔

امریکی نیوی کے مطابق ملنے والی لاشوں کو جاپان کے ہسپتال لے جایا گا جہاں ان کی شناخت ہو گی۔خیال رہے کہ امریکی بحریہ کا جنگی جہاز سنیچر کو جاپان کے جنوب مغربی ساحل یوکوسوکا سے 56ناٹیکل میل یعنی 103کلومیٹر دور اے سی ایکس کرسٹل نامی تجارتی جہاز سے مقامی وقت کے مطابق صبح ڈھائی بجے ٹکرا گیا تھا۔جاپان کے وائس ایڈمرل جوزف کا اتوار کو ایک پریس کانفرس میں کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ابھی تک کتنے افراد کی باقیات ملی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلکاروں کے خاندانوں کو اس بارے میں مطلع کیا جا رہا ہے۔اس حادثے کے نتیجے میں امریکی جنگی بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

ٹوکیو سے بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا تھا کہ جس جگہ یہ ٹکر ہوئی وہ انتہائی مصروف راستہ ہے جہاں سے جہاز ٹوکیو خلیج کی جانب آمدورفت کرتے ہیں۔امریکی بحری جہاز دنیا کے جدید ترین جنگی جہازوں میں سے ایک ہے اور اس کے پاس انتہائی جدید ریڈار نظام ہے اور اب اس بارے میں بہت سے سوالات ہوں گے کہ آخر اس کا عملہ اس ٹکر سے بچنے میں ناکام کیوں رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔