مینگلور کے قریب سورتکل میں زیر تعمیر اندرا کینٹن کے پاس لگے اندراگاندھی کے فوٹو پرپوتی گئی کالی سیاہی
مینگلور 3؍فروری (ایس او نیوز)ریاست میں جاری کی گئی اندرا کینٹن اسکیم کے تحت سورتکل میں زیر تعمیر اندراکینٹن کے پاس لگائے گئے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے پورٹریٹ پر شرپسندوں نے کالی سیاہی پوت کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ زیر تعمیر کینٹن کے پاس لگے اس بہت بڑے پورٹریٹ پر کانچ کی شیٹ لگائی گئی ہے، جس پرکسی نے رات کے وقت بڑی مقدار میں کالی سیاہی چھڑک دی ہے۔جب صبح کے وقت اس واقعے کا علم ہوا تو مقامی لوگوں میں اس کے خلاف برہمی دیکھی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔