کرپٹ کھلاڑیوں پر ہمیشہ کے لیے دروازے بند کردیے جائیں، مصباح الحق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2017, 11:20 AM | اسپورٹس |

کراچی،19؍مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کرکٹ کرپشن میں ملوث کرکٹرز پر ہمیشہ کے لیے کھیل کے دروازے بندکر دینے چاہئیں اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے تاحیات پابندی جیسا سخت قدم اٹھانا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت پی ایس ایل کرپشن اسکینڈل میں گھری ہوئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس میں مبینہ طور پر ملوث پانچ کرکٹرز کو معطل کرچکا ہے۔مصباح الحق نے اتوار کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران جو اسکینڈل سامنے آیا ہے اس نے ان کی پچھلے سات سال کی تمام تر محنت پر پانی پھیر دیا ہے جو انھوں نے اپنے دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان اور پاکستان کی کرکٹ کا امیج بلند کرنے کے لیے کی تھی۔یاد رہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے دورے میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں ملوث تین کرکٹرز سلمان بٹ محمد آصف اور محمد عامر کو نہ صرف آئی سی سی نے سزا دی تھی بلکہ یہ تینوں کرکٹرز اس جرم میں جیل بھی گئے تھے۔اس واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کوپاکستانی ٹیم کاکپتان مقررکیاتھااوران کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے اہم کامیابیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان اورپاکستان کرکٹ کا مثبت امیج بھی نمایاں کیا۔مصباح الحق نے کہا کہ اگر اس طرح کے افسوسناک واقعات بار بار دوہرائے جاتے رہے توپھرہمیں کرپٹ کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی جیسے سخت قدم بھی اٹھانے پڑیں گے۔ اس سلسلے میں قانون سازی کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کا موثر تدارک کیا جائے اور اگر کوئی اس طرح کی حرکت کرتا ہے تو اس پر ہمیشہ کے لیے کرکٹ کے دروازے بند ہونے چاہیءں۔مصباح الحق نے کہا کہ آپ بار بار اس طرح کی صورتحال کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ اس سے کھیل اور ملک دونوں کا وقار بری طرح مجروح ہوتا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ 2010 میں جو کچھ ہوا تھا اس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بڑی قربیانیاں دیں اور ملکی وقار کو بحال کرنے کے لیے سخت محنت کی لیکن پی ایس ایل اسکینڈل کے بعد اب کرکٹرز کو ایک بار پھر محتاط رہنا پڑے گا اور اپنے طرز عمل سے ایک بار پھر ملک کا امیج بحال کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...