اقلیتی نوجوانوں کیلئے فروغ ہنر کی مختلف اسکیمیں متعارف،یکم مارچ 2017 تک درخواستیں دینے کی گنجائش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th February 2017, 2:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍فروری(ایس او نیوز)ریاستی محکمۂ اقلیتی بہبود کی طرف سے اقلیتی نوجوانوں کیلئے فروغ ہنر کی اسکیم کو نافذ کرتے ہوئے مختلف تربیتی کورسوں میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ مختلف کورسوں میں داخلوں کیلئے ضلع دفتر محکمۂ اقلیتی بہبود وی وی ٹاور ، امبیڈکر ویدھی بنگلور کی پہلی منزل پر یکم مارچ 2017 تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی آفیسر کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اقلیتی طبقات سے وابستہ بے روزگار نوجوانوں کومختلف ہنر کی تربیت سے آراستہ کیا جائے گا۔ جس کیلئے شرط یہ ہے کہ زمرہ ایک کے تحت آنے والے افراد کیلئے آمدنی کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، البتہ دیگر زمروں کے امیدواروں کیلئے سالانہ آمدنی کی حد دو لاکھ روپے طے کی گئی ہے۔ امیدواروں کی عمر 18 اور 35 کے درمیان ہونی چاہئے۔امیدوار کی تعلیمی قابلیت کے مطابق کورس میں داخلہ دیاجائے گا۔ منتخب امیدواروں نے اگر تربیت کو درمیان میں ہی ترک کردیا تو اس تربیت پر آنے والا سرکاری خرچ انہیں برداشت کرنا ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت ہیراسٹائلنگ اور بیوٹی تھراپسٹ، اسسٹنٹ فائر آپریٹر ، درزی ، زردوزی کاری گری، ٹیالی استعمال کرنے والااکاؤنٹ اسسٹنٹ، ڈی ڈی پی اور پرنٹ پبلشنگ اسسٹنٹ، کمپیوٹر ہارڈ ویر اسسٹنٹ ، کمپیوٹر نیٹ ورک اسسٹنٹ ، بی پی او نان وائس ،سولار ہاٹ واٹر سسٹم انسٹالیشن ، بنیادی ویلڈنگ ٹیکنالوجی، بول چال کی انگریزی اور مواصلاتی ہنر ، فرنٹ لائن اسسٹنٹوں کیلئے سافٹ اسکل وغیرہ کی تربیت سے آراستہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں تفصیلات کیلئے ضلع آفیسر محکمۂ اقلیتی بہبود بنگلور ضلع ، 21؍ ویں منزل ، وشویشوریا ٹاور ، امبیڈکر ویدھی بنگلور1- سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...