ضلع اُترکنڑا کے مختلف تعلقہ جات میں کانگریس پارٹی کے اقلیتی بلاک صدور کی نامزدگی؛ بھٹکل میں مُنیر احمداقلیتی صدرمنتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th March 2019, 9:21 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 25؍مارچ (ایس او نیوز)سرسی میں واقع کانگریس کے  ضلعی  دفتر میں کانگریس ضلع صدر بھیمنّا نائک کے ہاتھوں ضلع اُترکنڑا کے مختلف تعلقہ جات کے لئے  پارٹی کے اقلیتی سیل کے بلاک صدور کی  نامزدگی کی گئی ہے اور اُنہیں نامزدگی کے کاغذات تفویض کیے گئے ہیں ۔

جن افراد کو کانگریس اقلیتی سیل کا بلاک صدرنامزد کیاگیا ان میں بھٹکل کے لئے منیر احمد محی الدین صاب کا نام بھی شامل ہے۔

 باشاہ علی خان(منکی)، محمد زکریا شیخ(ہوناور) ، مظفر عبدالکریم شیخ(کمٹہ)، نواز احمدعبداللہ شیخ(انکولہ)، محبوب سبحانی ایچ خلیفہ (سرسی)، ذبیح اللہ امان اللہ خان(سرسی)، محمد یوسف ایم شیخ (یلاپور)، عبدالکریم ایم صاب (بنواسی) کے لئے نامزد کئے گئے ہیں۔

بلاک صدور کو نامزدگی کے کاغذات تفویض کرنے کے  موقع پر کانگریس ضلع جنرل سیکریٹری ستیش نائک، ایس کے بھاگوت، سرسی تعلقہ بلاک کانگریس صدر جگدیش گوڈا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...