’’یہاں نابالغ بچیاں رہتی ہیں، بی جے پی اراکین ووٹ مانگنے کے لئے گیٹ کے اندر نہ آئیں!‘‘۔کیرالہ میں گھروں کے باہر لگ گئے پوسٹرس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th April 2018, 9:44 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

کوچی 14؍اپریل (ایس او نیوز) اتر پردیش کے اُناؤ اورجموں کے کٹھوا میں ہوئے عصمت دری معاملات میں بی جے پی لیڈروں کی شمولیت کی خبریں میڈیا میں عام ہونے اور اناؤ عصمت دری کیس کے اصل ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کو گرفتار کیے جانے کے بعد کیرالہ کے بعض گھروں کے باہر انوکھے طرز کے پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں، جس میں بی جے پی پر سیدھا نشانہ سادھا گیا ہے۔

سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگریزی اور ملیالم زبان میں گھروں کے داخلی گیٹس کے پاس والی دیواروں میں جو پوسٹرز ہیں اس میں لکھا ہے کہ :’’اس خاندان میں نابالغ بچیاں رہتی ہیں۔ بی جے پی اراکین ووٹ مانگنے کے لئے گیٹ کے اندر داخل نہ ہوں۔#بلاتکاری جنتا پارٹی‘‘ اس طریقے سے بی جے پی کے راج میں نابالغ بچیوں کے محفوظ نہ ہونے کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اناؤ اجتماعی عصمت دری کیس میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کو کلیدی ملزم بنایاگیا ہے اور اس کے بھائی و دیگر لوگوں کو بھی اس گھناؤنے جرم میں ملوث بتایا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی کی طرف سے یوپی کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ کو چٹھی لکھ کر اپنی بپتا سنانے کے باوجود ملزم رکن اسمبلی کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا گیا تھا۔ الٹے متاثرہ لڑکی کے باپ کو گرفتار کرکے پولیس کسٹڈی کے دوران ہلاک کیے جانے کا الزام بھی سامنے آیاہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد ملزم رکن اسمبلی کو سی بی آئی نے ایک دن پہلے گرفتارکرلیا ہے۔

جبکہ جموں کے ایک علاقے میں بنجاروں کی بستی سے آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ کو اغواکرکے گینگ ریپ کرنے کے بعدجس حیوانی طریقے سے اس کی لاش کو چیرپھاڑ کر رکھ دیا گیا تھا، اس سے پورے ملک میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ طرفہ تماشہ تو یہ ہوا کہ مندر کے گربھ گڑھی (حجرہ مقدس ) میں قید رکھ کر مسلم بچی کے ساتھ حیوانیت کا سلوک کرنے والے ملزموں کے حق میں بولنے اور ان کا دفاع کرنے کے لئے بی جے پی کے اراکین اسمبلی اور دیگر لیڈروں نے محاذ بنایا۔پولیس کو ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے سے روکنے کے لئے غیرمسلم وکیلوں نے مورچہ کھڑا کیا۔ جب یہ سارے حقائق میڈیا کے ذریعے عام ہوئے تو زندہ ضمیر شہریوں کی جانب سے ہندوستان کے کونے کونے سے اس کے خلاف آوازیں بلند ہوئیں۔

بی جے پی کی اخلاقی پستی اور کردار کے کھوکھلے پن کے خلاف احتجاج اور اپنا ردعمل ظاہر کرنے کا جو سلسلہ چل پڑا ہے ،اسی کی ایک انوکھی مگر بہت ہی معنی خیز کڑی کیرالہ میں گھروں کے باہر لگے یہ پوسٹرزہیں۔اور یہ پیغام سوشیل میڈیا کے ذریعے ملک گیر پیمانے پر پھیل گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...