پتور میں سر عام نابالغ سے چھیڑ چھاڑ۔لڑکی سڑک پر گرنے سے زخمی۔عوام نے کی ملزموں کی دھنائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th July 2017, 2:55 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 24؍جولائی (ایس او نیوز) سڑک پر گزررہی ایک 15سالہ لڑکی کے ساتھ موٹر بائک پر سوار 2کم عمر لڑکوں نے سر عام چھیڑ چھاڑ کی جس سے بچنے کی کوشش میں لڑکی نیچے گرپڑی اور زخمی ہوگئی، جسے دیکھ کر مقامی لوگ جمع ہوگئے اور لڑکوں کی دھنائی شروع کردی۔ یہ واقعہ قریبی تعلقہ کے پتور میں اپن انگڈی کے قریب پیر کو پیش آئی۔

ذرائع نے بتایا کہ  جب مذکورہ لڑکی سڑک پر اپنی راہ پر جارہی تھی تو گنیش اور پروین نامی دو کم عمر نوجوان موٹر بائک پر اس کے قریب پہنچے اور اس کے ساتھ چھیڑ خانی کرتے ہوئے اس کی شال کھینچنے لگے۔ لڑکی اپنے آپ کو بچانے کی کوشش میں توازن بگڑنے سے سڑک پر گرکر زخمی ہوگئی۔اس دوران آس پاس موجود لوگ لڑکی کی مدد کودوڑ پڑے اور لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا ۔ اسی کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں نے چھیڑخانی کرنے والے دونوں نوجوانوں کو دھر لیا اور خوب پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے بھی کردیا۔

خبر ملی ہے کہ عوام کے ہاتھوں دھنائی کی وجہ سے ان لڑکوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں اس لئے انہیں بھی علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...