ریاستی وزیر ضمیر احمد خان کادورہ ء کورگ اپنے صرف خاص سے ضروری اشیاء فراہم کیں۔متاثرین کے ساتھ اظہارہمدردی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th August 2018, 12:50 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،26 اگست (ایس او نیوز)مسلسل بارشوں کی وجہ سے کورگ ضلع میں کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ کئی ہزار افراد سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ راحت کاری کے لئے فوج اور نیم فوجی دستے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ اورکور گ ضلع میں کئی علاقوں میں ضلع انتظامیہ اورکئی رضاکار انجمنوں کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں ۔

ریاستی وزیر برائے فوڈ اینڈ سیول سپلائز ، اوقاف، حج اور اقلیتی بہبود بی زیڈ ضمیر احمد خان ، رکن راجیہ سبھا کے سی رام مورتی اپنے چند رفقاء کے ہمراہ کل بروز ہفتہ کورگ ضلع کے مڈکیری پہنچے، اس موقع پر ضمیر احمد خان نے محکمہ فوڈ ااینڈ سیول سپلائز کی جانب سے سیلاب کے متاثرین میں 50ہزار فوڈ پکیٹس تقسیم کئے ۔ یہ فوڈ پکیٹس راشن ڈپوؤں کے ذریعہ کورگ ضلع کے عوام تک پہنچائے جائیں گے۔سیلاب متاثرین کے لئے تقسیم کئے جانے والے فوڈ کٹ میں 10کے جی چاول، ایک کے جی شکر، ایک کے جی تور دال، ایک لیٹر ریفائنڈ آئیل، پانچ لیٹر کیروسین کا تیل شامل ہے، جو تمام متاثرین کو راشن ڈپوؤں، ضلع پنچایت اور تعلقہ کے ذریعہ مفت تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

ضمیر احمد خان نے اپنے صرف خاص سے ضروری اشیاء سے بھرا ایک ٹرک بنگلور سے لاکر کورگ ضلع کی ڈپٹی کمشنر سری ودھیا کے حوالے کیا اورمتاثرین میں تقسیم کی ہدایت دی۔ اس ٹرک میں پانچ ہزار بلانکیٹس ، تین ہزار نائٹیس، دو ہزار مگس، شامل ہیں ۔ یم یل سی وینا آچیا، رکن پارلیمان ( راجیہ سبھا ) کے سی رام مورتی ، بی بی یم پی کے نامزد کارپوریٹر مجاہد، شکیل نواز ، محکمہ فوڈ کے کمشنر مسٹر کمار وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔ حالات کا جائزہ لینے کے کے پی سی سی کی جانب سے تشکیل کردہ ایک کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس کی صدارت کمیٹی کے چیرمین و رکن پارلیمان ( راجیہ سبھا ) کے سی رام مورتی نے کی ۔ ضمیر احمد خان نے کی، کمیٹی کے رکن مہروز خان ، یم سی نانیا ، یم یل سی وینا ماچیا کورگ ضلع کے کانگریس کے صدر، تمام بلاک کے صدور ، کے پی سی سی ممبر شاہد دیگر کانگریسی قائدین اس اجلاس میں شریک رہے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اشیاء کی تقسیم کے تعلق سے تفصیلات حاصل کیں۔ اور کورگ ضلع کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے بات کی ۔مڈکیری کو پہنچنے سے پہلے ضمیر احمد خان نے پریا پٹنہ میں سابق ریاستی وزیر و سابق رکن اسمبلی کے وینکٹیش سے ملاقات کی اور پریا پٹنہ منسپل کونسل کے انتخابات میں حصہ لے رہے کانگریسی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لیا اور ایک انتخابی جلسہ سے خطاب بھی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...