مقتول اشرف کلائی کے گھر پر وزیر رماناتھ رائے کی آمد۔۔۔شہریوں کی طرف سے عجیب احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th June 2017, 12:31 AM | ساحلی خبریں |

بنٹوال26؍جون (ایس او نیوز) ایس ڈی پی آئی کے مقتول صدر محمد اشرف کلائی کے گھر پہنچ کرجب ضلع انچارج وزیر رماناتھ رائے نے گھر والوں سے ملاقات کی تو اس موقع پر وہاں کے نوجوان اپنا احتجاج جتانے کے لئے وزیرکے راستے میں ان کی طرف پیٹھ کرکے قطار میں کھڑے ہوگئے ، اور ان کی طرف دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا ۔ یہاں تک کہ وزیر موصوف کی اشرف کے گھر والوں سے اس ملاقات کی تصویر نکالنے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ محمد اشرف کے قاتل کانگریسیوں کے قریبی اور شناسا ہونے کے علاوہ کانگریسی لیڈروں کی اولاد بھی ہیں۔وہ لوگ ہندتوا وادی تنظیموں میں شامل ہوکر مسلمانوں پر ظلم ڈھانے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کی ساری باتیں کانگریسی لیڈروں کو معلوم ہونے کے باوجود وہ لوگ سیاسی مفاد کے لئے ایسے قاتلوں سے نہ صرف قریبی روابط بنائے رکھتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ بزنس پارٹنرشپ میں بھی لگے ہوئے ہیں۔لہٰذا کانگریسی وزیر کی اس آمد اپنا احتجاج درج کروانے کے لئے انہوں نے یہ نیا طریقہ اپنایا۔اس موقع پر پولیس کا کافی بندوبست کیا گیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...