وزیر جنگلات رمناتھ رائے کو قتل کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 10:38 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،19؍جون(ایس اونیوز) آر ایس ایس لیڈر کلڈکا پربھاکر بھٹ کے خلاف کارروائی کرنے دکشن کنڑا ضلع کے ایس پی کو وزیر جنگلات بی رمناتھ رائے کی طرف سے ہدایت کے نتیجہ میں انہیں قتل کی دھمکی ملی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ رمناتھ رائے کے فون پر کسی نے کال کرکے یہ دھمکی دی ہے کہ کلڈکا پربھاکر کے خلاف اگر جھوٹے الزامات لگائے گئے تو خاموش نہیں رہے گا اور رمناتھ رائے کو اس کی قیمت جان دے کر چکانی پڑسکتی ہے۔ اس شخص نے وزیر سے کہا کہ کلڈکا بھٹ ہندو مذہب کی بقا کیلئے اپنی زندگی داؤ پر لگاچکے ہیں ، ایسے شخص کے خلاف اگر جھوٹے الزامات لگائے گئے تو وزیر موصوف کا کیا ہوگا دیکھا جائیگا۔ اس کے بعد فون کرنے والے نے اپنا کال منقطع کردیا۔ دوبارہ کال کرکے اس نے وزیر موصوف سے کہا ہے کہ وہ کلڈکا پربھاکر کوچور نہ کہیں ، اگر یہی رویہ برقرار رہا تو اس کا انتقام لیا جائے گا۔اس نے یہ بھی کہاکہ بہت جلد رمناتھ رائے کو جیل کی ہوا کھلائی جائے گی۔ ہندومذہب کی توہین کرکے مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کا خواب دیکھ کر ایسی بیان بازی نہ کریں۔ اس کا نتیجہ آئندہ کیا ہوگا اور انتخاب میں کس طرح کامیاب ہوں گے یہ آنے والے دن ہی بتائیں گے۔اس کال کرنے والے نے کہاکہ دکشن کنڑا میں تشدد کس نے مچایا ہے اس سے وزیر موصوف بھی واقف ہیں پھر بھی وہ ایک مخصوص طبقے کو خوش کرنے کیلئے آرایس ایس کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ دکشن کنڑا ضلع میں کانگریس کی حالت کیا ہے اس سے سب واقف ہیں۔ 2013میں چند وجوہات کے سبب کانگریس کامیاب ہوئی تھی، 2018میں ضلع سے کانگریس کا نام ونشان مٹادیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔