اب سو فیصد ڈیجیٹل حج؛ آن لائن اور ایپ کے ذریعے3.60 لاکھ درخواستیں موصول؛ سعودی میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th January 2018, 3:03 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

ریاض 8/جنوری (ایس او نیوز)  امسال سے حج سو فی صد  دیجٹل  ہوگا اور لوگوں کے ابآن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے درخواستیں موصول کئے جارہے ہیں، اب تک  آن لائن  اور موبائیل ایپ کے ذریعہ تین لاکھ  60 ہزار درخواستیں  حج کمیٹی کو موصول ہوچکی  ہیں۔  ہمارا حج کوٹہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی پرایویٹ ٹور اپریٹرس کو سمیت  1 لاکھ 70 ہزار ہے۔ بھارت حکومت کی جانب سے  حج کوٹہ میں  اصافہ کی مانگ کی گئی تھی  اور سعودی حج منسڑی نے اس مطالبہ کو مثبت انداز  میں منظور کیا ہے۔ ان باتوں کی اطلاع  انڈین اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے دی۔ وہ یہاں سعودی عربیہ کے  دارالحکومت ریاض میں حج 2018 کے تعلق سے حکومت سعودی عربیہ اور ہندوستان کے مابین طئے کئے گئے معاہدہ پر دستخط کے بعد  اخبارنویسوں کو معلومات فراہم کررہے تھے۔

مختار عباس نقوی نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آئندہ  سال سے حج کے لئے سمندری جہاز کا بھی مطالبہ رکھا گیا ہے اور سعودی حج منسٹری  نے اس مطالبہ پر بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ حکومت سعودی کی جانب سے اس مطالبے کو بھی منظور کیا جائے گا۔

 انہوں نے بتایا کہ حکومت سعودی عربیہ سے اس بار حاجیوں کی رہائیش ، امیگریشن  سمیت دیگر کئی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور سعو دی اتھارٹی نے اپنی جانب سے مکمل تعائون فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے گذشتہ سال کے کامیاب حج پر حکومت کی جانب سے مکمل  تعاون فراہم کرنے پرسعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اور ائندہ بھی اس طرح کی تعاون کی اُمید  جتائی۔

 محرم کے  بغیر حج پر آنے  والی خواتین  کے بارے میں اخباری نمائندوں  کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا  کہ اب تک خواتین کی 1300 درخواستیں حج کمیٹی کو موصول ہوئی ہیں جنہیں وعدہ کے مطابق  حج پر بھیجاجائے گا۔ مزید بتایا کہ  ان کے لئے کونسلیٹ جنرل اف انڈیا  کی جانب سے  ایک علیحدہ  عمارت میں رہائش کا انتظام کیا جائے گا، جہاں ہر طرح کے حفاظتی انتظامات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  حاجیوں کے لئے21 ایمبارکیشن   پوائنٹ بنائیں جائیں گے ، ساتھ ساتھ حاجیوں کی ایمیگریشن  سعودی عربیہ  کے بحائے ہندوستان  کے ایرپورٹ پرہی کرنے کی کوشیش بھی جاری ہیں۔

اس موقع پر ہندوستانی سفیر احمد جاوید ، کونسل جنرل محمد نور رحمن شیخ ، ڈپٹی کونسل جنرل و  حج کونسل شاہد عالم ،نائب  سکریٹری حج وزارت اقلیتی امور نظام الدین، دیگر ذمہ داران  سُنیل گوتم،  جانِ عالم حج کمیٹی چیرمین چوہدری محبوب علی قیصر وغیرہ موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...