بنگلورو،18؍اگست(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے مالگزاری آر وی دیش پانڈے نے آج بارش سے بری طرح متاثرہ اڈپی اور دکشن کنڑا اضلاع کا کل دورہ کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ ان اضلاع میں بارش کی وجہ سے بھاری تباہی مچی ہے۔ یہاں پر راحت کاری کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کافی مدد کی جارہی ہے۔
وزیر موصوف نے بتایاکہ ایک طرف ریاست کا ایک حصہ بارش کی وجہ سے بدحال ہے، سیلاب اور ندیاں خطروں کے نشانات سے اوپر بہنے کی وجہ سے یہاں کے لوگ پریشان ہیں۔ تو ریاست کے جنوبی حصے میں آنے والے کولار اور چکبالاپور میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ ریاستی حکومت کی طر ف سے خشک سالی سے متاثرہ ان اضلاع کے لئے بھی راحت کاری کے انتظامات شروع کئے گئے ہیں۔