سماج کی غلطیوں کو سدھارنے صحافی رول ادا کرسکتے ہیں تمام صحافیوں کو عنقریب انشورنس کی سہولیت مہیا کرائی جائیگی: جی ٹی دیوے گوڑا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2018, 12:04 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،22؍جولائی (ایس او نیوز )بروز جمعہ میسور کے راماجوجا روڈ پر واقع راجیندرا کلامندر میں میسور ضلع صحافیوں کے زیر اہتمام منعقدہ یوم صحافت کے موقع پر میسور کے صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم شری جی ٹی دیوے گوڈا نے کہا کہ سماج میں پائی جانے والی غلطیوں کو سدھارنے میں صحافی ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ تمام صحافیوں کو عنقریب انشورنس کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔اس سے پہلے کرناٹکا پردیش ہوٹل ایند ریسٹورینٹس اسوسی ایشن کے سابق صدر شری یم راجیندرا نے وزیر موصوف سے اپیل کی تھی کہ اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے صحافیوں کو انشورنس کی سکیم مہیا کرائی جائے۔ جواب میں شری جی ٹی دیوے گوڈا نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلٰی شری ہچ ڈی کمار سوامی سے بات کی ہے اور وزیر اعلٰی ہچ ڈی کمار سوامی نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ عنقریب اس سلسلے میں وہ اعلان کریں گے۔ میسور ضلع صحافیوں کی انجمن کے عہدیداروں نے وزیر موصوف سے گزارش کی کہ حکو مت کی جانب سے ریاست کے تما م تعلقات میں’’پترایکا بھون‘‘تعمیر کئے جائیں۔ جواب میں شری جی ٹی دیوے گوڈا نے کہا کہ وہ اس تجویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرکے کارروائی کریں گے۔

اس موقع پر شری جی ٹی دیوے گوڈا نے کہا کہ جمہوریت کے چوتھے ستون کو یہ طاقت ہے کہ وہ سماج میں پائی جانے والی غلطیوں کودرست کرے اور اسکے علاوہ عدلیہ ، یگزیکیوٹیو اور لیجسلیچرس کو سدھارنے کی بھی طاقت ہے۔صحافت کے میدان میں خدمت انجام دینے والے صحافیوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر و حلقہ ہنسور کے رکن اسمبلی شری اے ہچ وشواناتھ نے کہا کہ ریاست کو درپیش آنیوالے تمام حقائق کو صحافی پوری ایمانداری اور بے باکی سے عوام کے روبرو پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ شری ہچ ڈی کمار سوامی کی قیادت والی مخلوط کی جانب سے پیش کردہ سالانہ بجٹ میں اعلان کردہ اسکیموں کوتفصیل سے پیش کرتے ہوئے شری وشواناتھ نے کہا کہ صحافیوں کو چاہئے کہ وہ ریاست کی موجودہ مالی پوزیشن کو عوام کے روبرو پیش کریں۔ سینئر صحافی مسٹر روی بیلگیرے نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کو چاہئے وہ ٹی آر پی میں اضافہ کرنے کے لئے متبادل راستوں کی تلاش کرے۔ روی بیلگیرے نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ میڈیا ہر دن کمرشیل ہوتا جارہا ہے اور دن بہ دن اپنی اہمیت کھوتا جارہا ہے۔ میڈیا صرف اپنے ٹی آر پی میں اضافہ کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ اور سماج میں پائے جانے والے مسائل کو نظر انداز کرتا جارہا ہے۔ مسٹر روی بیلگیرے نے کہا کہ جمہوری نظام میں صحافت کو ایک ستون مانا جاتا ہے لیکن موجودہ حالت میں میڈیا پر تنقید کی جاری ہے اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ غلط اور بے بنیاد افواہوں کو پھیلانے کے لئے اس کا کافی استعمال کیا جارہا ہے۔ اس لئے سوشیل میڈیا کا صحیح استعمال ہونا چاہئے۔ اس موقع پر مسٹر روی بیلگیرے نے چھوٹے اور مقامی اخباروں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مقامی اخبار مقامی مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے میں ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...