گوا میں کرناٹکا کی مچھلیوں پر پابندی : سرکاری سطح پر کوئی اطلاع نہیں : وزیر وینکٹ راؤ ناڈ گوڈا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th October 2018, 8:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 30؍اکتوبر (ایس او نیوز) گوا میں کرناٹکا کی مچھلیوں پر عائد کی گئی پابندی کے  متعلق ریاستی حکومت کو سرکاری طورپر کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہونے کی کرناٹکا کے وزیر برائے مویشی پالن اور ماہی گیری وینکٹ راؤ ناڈگوڈا نے جانکاری دی۔

وہ یہاں بھٹکل میں منگل کو کوسٹل کنگ ویلفئیر اسوسی ایشن کے خون عطیہ کیمپ میں شرکت کے بعد ساحل آن لائن سے گفتگو کررہے تھے ۔ ساحل آن لائن کی طرف سے پوچھے گئے سوالات پر وضاحت کرتے  ہوئے موصوف وزیر نے کہاکہ اس سے قبل بھی میڈیا میں ساحلی پٹی کی مچھلیوں میں فارمالین کے ذرات ہونے کی خبریں پھیلائی گئی تھیں، یہاں کے مچھلیوں کی  مشہور لیباریٹری میں جانچ کرائی گئی تو مچھلیوں میں کوئی فارمالین کے ذرات نہیں پائے گئے۔ اب پھر وہی بات دہرائی جارہی ہے۔ گوا میں کرناٹکا کی مچھلیوں پر پابندی کیوں عائد کی جارہی ہے اس کے وجوہات جاننے کے بعد سرکار آئندہ اقدام اٹھانے کی بات کہی۔ کرناٹکا میں لائٹ فشنگ پر پابندی عائد ہے، اب کہیں بھی لائٹ فشنگ نہیں ہورہی ہے، پابندی جاری رہنے کی بات ایک سوال کے جواب میں کہی۔

کرناٹکا میں ہورہے 5حلقوں کے ضمنی انتخابات پر پوچھے گئے سوال پر وینکٹ راؤ گوڈا نے پُر اعتماد لہجے میں کہاکہ ضمنی انتخابات میں مخلوط حکومت کے امیدوار پورے پانچ حلقوں میں جیت حاصل کریں گے۔ انتخابی نتائج کے بعد بی جےپی کو پتہ چلے گا کہ مخلوط حکومت کتنی مضبوط ہے اور بی جے پی کو سوائے مایوسی کے اور کوئی ہاتھ نہیں لگے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...