انکم ٹیکس سے جڑے کیس میں ڈی کے شیوکمار کو ضمانت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th September 2018, 9:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وآبی وسائل ڈی کے شیوکمار کو آج اس وقت راحت ملی جب انکم ٹیکس معاملے میں خصوصی عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔ اس سلسلے میں محکمۂ انکم ٹیکس کی طرف سے ان خدشات کو کہ ڈی کے شیوکمار اور اس کیس کے دیگر ملزمین چونکہ بہت ہی بارسوخ ہیں ، اسی لئے یہ لوگ مقدمے سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں ، عدالت نے مسترد کردیا اور ڈی کے شیوکمار اور ان کے ساتھیوں کو ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔

ڈی کے شیو کمار پر مالیاتی جرائم کے سلسلے میں محکمۂ انکم ٹیکس نے مقدمہ دائر کیاتھا ، آج سماعت کے دوران محکمۂ انکم ٹیکس کے وکیلوں نے ڈی کے شیوکمار کو ضمانت دینے کی مخالفت کی ۔ دوران سماعت خود ڈی کے شیوکمار بھی موجود رہے۔ وکیلوں نے کہاکہ کسی بھی حال میں ڈی کے شیوکمار کو ضمانت نہ دی جائے۔ محکمۂ انکم ٹیکس کی طرف سے معروف وکیل پربھو لنگا نے پیروی کی ، تاہم دوپہر تین بجے جب عدالت کی کارروائی شروع ہوئی تو خصوصی جج نے اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے محکمۂ انکم ٹیکس کے تمام دلائل کو مسترد کردیااور ڈی کے شیوکمار کو 25ہزار روپے اور دس لاکھ روپیوں کے ذاتی مچلکے کی بنیاد پر ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ اس کیس میں جس کی وجہ سے بارہا ڈی کے شیوکمار کو ہراساں کیا جارہاتھا اور کیس پر انکم ٹیکس محکمے کی کارروائی کواچھال کر بی جے پی کی طرف سے ریاستی حکومت کے استحکام کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تھی اب ضمانت ملنے سے ڈی کے شیوکمار کو بہت بڑی راحت ملی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...