اننت کمار ہیگڈے کی موٹرگاڑی سے ہوا سیریئل ایکسیڈنٹ۔ 6 افراد زخمی۔ 4گاڑیوں کو نقصان۔ وزیرہوگئے رفوچکر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th January 2018, 2:59 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو 29؍جنوری (ایس او نیوز)مرکزی وزیر برائے اسکِل ڈیولپمنٹ اننت کمارہیگڈے کی موٹرگاڑی اور محافظ دستہ (ایسکارٹ) کا قافلہ جب ایئرپورٹ کی طرف جارہاتھا تو اننت کمار ہیگڈے کے ڈرائیور نے نیشنل ہائی 207پر دیون ہلّی کے قریب سڑک کے گڑھے اور گزرتے ہوئے بندر سے بچنے کے لئے اچانک بریک لگادئے اور اس کے نتیجے میں ایک سیریئل حادثہ ہواجس میں 6/ افراد زخمی ہوگئے اور 4/موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ وزیر اننت کمارہیگڈے نے ذراسی بھی انسانیت نہ دکھاتے ہوئے جائے حادثہ سے رفوچکر ہونے کو ترجیح دی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اننت کمار ہیگڈے کے شوفر نے جیسے ہی اچانک بریک لگائے تو ان کی گاڑی ایک اِنوا کار سے ٹکرا گئی۔یہ دیکھ کر وزیر کے ایسکارٹ گاڑی کے ڈرائیور نے بھی فوری بریک لگائے جس کی وجہ سے دوسری گاڑیاں بھی ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔اس طرح کم ازکم پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔حادثے کا شکارہوئی انوا کار میں چکبالاپور کے بابو اور ان کے گھروالے موجودتھے۔ بابو کاکہنا ہے کہ اننت کمار کی گاڑی کی ٹکر سے اس کی بیوی کے دانت ٹوٹ گئے جس سے بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ان کی بیٹی جوشنا او ر نواسا نیویل اینتھونی بھی اس حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک موٹر بائک سوار کے دونوں ہاتھوں میں فریکچر ہوا ہے۔

ایک مقامی عینی شاہد چندراشیکھر نے کہا کہ’’ اس راستے پر حادثے روز ہوتے ہیں ۔لیکن حادثہ اورکچھ لوگوں کے زخمی ہونے کے باوجود وزیر اننت کمار ہیگڈے نے رُک کر زخمیوں کی خبرگیری کرنے کے بجائے فوراً ایئر پورٹ کی طرف اپنا قافلہ آگے بڑھایا۔وزیریا ان کے محافظین میں سے بھی کوئی باہر نہیں نکلا اور زخمیوں کی مدد نہیں کی۔ پھر وزیر کی ایسکارٹ ٹیم ایک گھنٹے کے بعد جائے حادثے پر واپس پہنچی۔ یہ رویہ ایک وزیر جیسی شخصیت کو زیب نہیں دیتا۔‘‘

پتہ چلا ہے کہ وشواننت پورم پولیس اسٹیشن میں  اننت کمار ہیگڈے کے ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...