بھٹکل میں جوش و خروش کے ساتھ نکالا گیا میلاد النبی کا جلوس؛ مینگلور، اُڈپی اور دیگر ساحلی علاقوں میں بھی میلاد النبی کی مناسبت سے جلسے اور جلوس

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th November 2018, 9:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20 نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں جوش و خروش کے ساتھ آج منگل کو میلادالنبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا جس میں فیض الرسول  کے  ذمہ داران سمیت   کافی لوگوں نے شرکت کی۔بھٹکل کے ساتھ ساتھ پڑوسی  علاقوں شیرور، گنگولی،  اُڈپی اور مینگلور میں بھی 12 ربیع الاول کی مناسبت سے جلسے اور جلوس کا شاندار اہتمام کیا گیا جس میں مسلمانوں کی کثیر تعداد شریک رہی۔

اسلامی سال کا تیسرا ماہ ربیع الاول  اسلام کیلئے  بے حد  اہمیت رکھتا ہے کیونکہ  اسی ماہ  پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی ، جبکہ اسی ماہ آپ ﷺ کا وصال بھی ہوا۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوے پوری دنیا خاص کر ہند و پاک اور بنگلا دیش میں بڑے اہتمام کے ساتھ  جلسوں اورجلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

بھٹکل میں گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی   فیض الرسول  کی جانب سے  میلا د النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا جو عید گاہ سے نکل کر شمس الدین سرکل  اور سلطان اسٹریٹ  سے چوک بازار اور مین روڈ ہوتا ہوا  پبلک چبوترا پر اختتام کو پہنچا ۔جلوس میں شریک مسلمان نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور توحید و رسالت کے نعرے لگارہے تھے ساتھ ساتھ حضور اکرم ﷺ کے   حضور نعت شریف کا نذرانہ پیش کررہے تھے۔ جلوس میں کچھ نوجوان دف بجاتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

بھٹکل میں اولڈ بس اسٹائنڈ اور سلطان اسٹریٹ میں  جلوس کا نظارہ کرنے  سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع تھے جن میں بچوں اور عورتوں کی بھی خاصی بڑی تعدادموجود  تھی۔ جلوس کے موقع پر  پولس کا بھی مناسب انتظام کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ میلادالنبی کی مناسبت سے آج مینگلوراور اُڈپی میں سرکاری چھٹی ڈکلیر کی گئی تھی، اس بنا پر وہاں تمام اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، میلادالنبی کو دیکھتے ہوئے بھٹکل کے بعض پرائیویٹ اسکولوں میں بھی آج چھٹی دی گئی، البتہ بھٹکل سمیت ریاست کے دیگر علاقوں میں سرکاری طور پر کل بدھ کو میلادالنبی کی چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے اس وجہ سے جن اسکولوں میں آج چھٹی نہیں دی گئی تھی، اُن اسکولوں میں کل بدھ کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...